دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

جابر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا:

کان اصحابہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یمشون امامہ ویکون ظھرہ للملٰئکۃ [1]۔

اصحاب،نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے آگے چلتے اورپشت اقدس فرشتوں کے لئے چھوڑتے۔

دارمی نے بہ اسناد صحیح مرفوعًا روایت کیاکہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نےفرمایا:خلوا ظھری للملٰئکۃ[2]۔میری پیٹھ فرشتوں کےلئے چھوڑدو۔

بالجملہ ہمای راس تقیرر سے جو بالکل وجدانیات پر مشتمل ہے،کوئی شخص اگر مکا برہ نہ کرے،بالیقین اس کا دل ان سب کیفیات کے صدق پر گواہی دے،بخوبی ظاہر ہوگیا کہ ظاہرًا اکثر صحابہ کرام کا خیال اس طرف نہ گیا اوراس معجزے کی انہیں اطلاع نہ ہوئی اوراگر یہ برسبیل تنزل ثابت ومبرہن ہوجانا نہ مانئے توان تقریروں کی بناء پر یہ توکہہ سکتے ہیں کہ عدم اطلاع کا احتمال قوی ہے، قوت بھی جانے دو اتنا ہی سہی کہ شك واقع ہوگیا،پھر یہی استدلال سن کر کہ اگر ایساہوتا تو مثل حدیث ستون حنانہ مشہور و مستفیض ہوتا،کب باقی رہا،خصم کہہ سکتاہے کہ ممکن ہے عدم شہرت بسبب عدم اطلاع کے ہوکما ذکرنا وبالله التوفیق(جیسا کہ ہم نے الله تعالٰی کی توفیق سے کہا۔ت)

مقدمہ ثالثہ:ہماری تنقیح سابق سے یہ لازم نہیں آتا کہ بالکل کسی کو اس معجزے پر اطلاع نہ ہو اورکوئی اسے روایت نہ کرے، صغیر السن بچوں کو بعض اوقات اس قسم کی جرأتیں حاصل ہوتی ہیں اوروہ اسی طریقہ سے جو ہم نے مقدمہ ثانیہ میں ذکر کیا ادراك کر سکتے ہیں،اسی سبب سے اکثر احادیث حلیہ شریفہ ہند ابن ابی ہالہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مشتہر ہوئیں نہ کہ اکابر صحابہ سے۔ترجمہ ابن ابی ہالہ میں علامہ خفاجی فرماتے ہیں:

و کان ربیب رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اخا لفا طمۃ(رضی الله تعالٰی عنہا)وخال

ہند ابن ابی ہالہ رضی الله تعالٰی عنہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے زیر سایہ پرورش پانے والے تھے۔آپ سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی الله تعالٰی عنہا

 


 

 



[1] سنن ابن ماجہ باب من کرہ ان یوطا عقباہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۲،مسند احمد بن حنبل عن جابر رضی الله تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/۳۰۲،موارد الظلمان کتاب علاماۃ نبوۃ نبیناصلی الله تعالٰی علیہ حدیث ۲۰۹۹ المطبعۃ السلفیۃ ص۵۱۵

[2] سنن الدارمی تحت الحدیث ۴۶ دارالمحاسن للطباعۃ قاہرہ ۱/۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن