دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ہاتھوں کو بارہا دیکھاہے،وہ صورت خزانہ میں محفوظ ہے،نفس اسے اپنے حضور حاضر کر کے بتاسکتاہے لیکن ہم مقدمہ اولٰی میں ثابت کرآئے ہیں کہ یہ طریقہ اداراك وہاں معدوم تھا کہ رعب وہیبت اورامور مہمہ کی طرف توجہ اورحضور کے استماع اقوال و مطالعہ افعال ہمہ تن صرف ہمت اورنگاہ کابسبب غایت ادب وخوف الٰہی کے اپنے زانو وپشت پاسے تجاو نہ کرنا اس ادراك بلا قصہ سے مانع قوی تھا علی الخصوص کسی شے کا عدم کہ وہ تو کوئی امر محسوس نہیں جس پر بے ارادہ بھی نگاہ پڑجائے اورنفس اسے یاد رکھے،یہاں تو جب تك خیال نہ کیا جائے علم عدم حاصل نہ ہوگا،آدمی جب ایسے مقام رعب وہیبت اورقلب کی مشغولی و مشغوفی میں ہوتا ہے توکسی چیز کا عدم رؤیت سے اس کے عدم پر استدلال نہیں کرتا اور جب اذہان میں بنا ء برعادت اس کا عموم وشمول متمکن ہوتا ہے تو برخلاف عادت اس کے معدوم ہونے کی طرف خیال نہیں جاتا بَلکہ اس سے اگر تفتیش کی جائے اور اس امر کی طرف خیال دلایا جائے تو خواہ مخواہ اس کا گمان اس طرف مسارَعَت کرتاہے کہ جب یہ امر عام ہے تو ظاہرً ایہاں بھی ہوگا۔ میرا نہ دیکھان کچھ نہ ہونے پر دلیل نہیں،میری نظر میں نہ آنا اس وجہ سے تھا کہ اول میری نگاہ ادھر ادھر نہ اٹھتی تھی اورجو اٹھی بھی تو ہزار رعب،ہیبت اورنفس کے امور دیگر کی طرف صرف ہمت کے ساتھ ایسی حالت میں کیسے کہہ سکوں گا کہ تھا یا نہ تھا۔

ثم اقول:یہ کیفیت تو اس وقت کی تھی جب صحابہ کرام حضور سے ملاقی ہوتے اورجو ہرماہ رکاب سعادت انتساب ہوتے تو وہاں باوجود ان وجوہ کے ایك وجہ اوربھی تھی کہ غالب اوقات صحابہ کرام کو آگے چلنے کا حکم ہوتا اورحضور ان کے پیچھے چلتے۔

ترمذی نے شمائل کی حدیث طویل میں حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا:یسوق اصحابہ[1]

یعنی حضور والا صحابہ کرام کو اپنے آگے چلاتے۔ امام احمد نے حضرت عبدالله بن عمرورضی الله تعالٰی عنہما سے رایت کیا:

مارأیت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یطأعقبہ رجلان[2]۔

حاصل یہ کہ میں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو نہ دیکھا کہ دو آدمی بھی حضور کے پیچھے چلے ہوں۔

 


 

 



[1] شمائل ترمذی باب ماجاء فی خلق رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم امین کمپنی دہلی ص۲

[2] مسند احمد بن حنبل عن عبدالله بن عمرو بن العاص المکتب الاسلامی بیروت ۲/۱۶۵،سنن ابن ماجہ باب من کرہ ان یوطأ عقباہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن