دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

آخر علامہ خفاجی کو فرماتے سنا:آپ کا بشر ہونا اورنور ودرخشندہ ہونا منافی نہیں کہ اگرمجھے تو وہ نورعلی نورہیں،پھر اس خیال فاسد پ رکہ ہم سب کا سایہ ہوتاہے ان کا بھی ہوگا توثبوت سایہ کا قائل ہونا عقل وایمان سے کس درجہ دورپڑتاہے   ؎

محمد بشر لاکالبشر                                                       بل ھو یاقوب بین الحجر[1]

(محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ایسے بشر ہیں جن جیسا کوئی بشر نہیں،بَلکہ وہ پتھروں کے درمیان یاقوت ہیں۔ت)

صلی الله تعالٰی علیہ وعلٰی اٰلہٖ وصحبہٖ اجمعین۔

القائے جواب:ایقاظ دفع بعض اوہام وامراض میں،اس مقام پر باوجودیکہ قلب بحمدلله غایت اطمینان وتسلیم پر تھا مگر مرتبہ کا وش وتنقیح میں بوسوسہ ایك خدشہ زہن ناقص میں گزرا تھا یہاں تك کہ حق جل وعلانے اپنے کرم عمیم سے فقیر کو اس کا جواب القاء فرمای اجس سے تصور کو نور اوردل منتظر کو سرور حاصل ہوا۔ 

الحمدلله علی مااولٰی والصلوٰۃ والسلام علی ھذالمولٰی۔

سب تعریفیں الله کے لئے جو تعریفوں کے لائق ہے اوردرود و سلام آقائے دوجہاں پر۔

فاقول:وبالله التوفیق(چنانچہ میںکہتاہوں اورتوفیق الله ہی کی طرف سے ہے۔ت)

مقدمہ اولٰی:حادیث صحیحہ سے ثۤبت کہ صحابہ کرام رجوان الله تعالٰی علیہم اجمعین حضور رسالت میں نہایت ادب ووقار سے سرجھکائے،آنکھیں نیچی کئے بیٹھے،رعب جلال سلطانی ان کے قلوب صافیہ پر ایسا مستولی ہوتاکہ اوپر نگاہ اٹھانا ممکن نہ تھا۔

خ عن مستور بن مخرمۃ ومروان ابن الحکم فی حدیث طویل فی قصۃ الحدیبیۃ ثم ان عروۃ جعل یرمق اصحاب النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بعینیہ قال فوالله ما تنخم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نخامۃ الاوقعت فی کف رجل منہم فدلك بہا وجہہ وجلدہ واذا امرھم

مسور بن مخرمہ اورمروان بن الحکم حدیبیہ کے طویل قصے میں ذکر کرتے ہیں کہ عروہ اصحاب نبی کو گھور رہا تھا،اس نے کہا کہ بخدا رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے جب بھی ناك سُنکی تو کسی نہ کسی صحابی کے ہاتھ میں پڑی اور اس نے اپنے چہرے پر مَلی اوراپنے جسم پر لگائی،جب آپ نے حکم دیا تو انہوں نے ماننے میں جلدی کی،جب آپ وضو

 


 

 



[1] افضل الصلاۃ علی سید السادات فضائل درود مکتبہ نبویہ لاہور ۱۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن