دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم ومحبت میں،نہ یہ کہ جو معجزہ وخاصہ حضور کا احادیث صحیحہ سے ثابت اور اکابر علماء برابراپنی تصانیف معتبرہ مستندہ میں،جن کا اعتبار واستناد آفتاب نیمروز سے روش تر ہے،بلانکیر ومنکر اس کی تصریح کرتے آئے ہوں اور اس کے ساتھ عقل سلیم نے ان پر وہ دلائل ساطعہ قائم کئے ہوں جن پرکوئی حرف نہ رکھ سکے،بایں ہمہ اس سے انکار کیجئے اور حق ثابت کے ردپر اصرار،حالانکہ نہ ان حدیثوں میں کوئی سقم مقبول وجرح معقول مے دارو،نہ ان ائمہ کے مستند بادلائل معتمد ہونے میں کلام کرسکو،پھر اس مکابارہ کج بحثی اورتحکم وزبردستی کا کیا علاج،زبان ہر ایك کی اس کے اختیار میں ہے چاہے دن کو رات کہہ دے یا شمس کو ظلمات۔

آخر تم جو انکار کرتے ہو تو تمہارے پا س بھی کوئی دلیل ہے یا فقط اپنے منہ سے کہہ دینا،اگربفرض محال جو حدیثیں اس باب میں وارد ہوئیں نامعتبرہوں اور جن جن علماء نے اس کی تصریح فرمائی انہیں بھی قابل اعتماد نہ مانو اورجو دلائل قاطعہ اس پر قائم ہوئے وہ بھی صالح التفات نہ کہے جائیں،تاہم انکار کا کیا ثبوت اوروجود سایہ کا کس بناء پر،اگر کوئی حدیث ا س بارے میں آئی ہو تو دکھاؤ یا گھر بیٹھے تمہیں الہام ہوا ہو تو بتاؤ،مجرد ماومن پر قیاس تو ایمان کے خلاف ہے    ع

چہ نسبت خاك را عالم پاک

(مٹی کو عالم پاك سے کیا نسبت۔ت)

وہ بشر ہیں مگر عالم علوی سے لاکھ درجہ اشرف واحسن،وہ انسان ہیں مگر ارواح وملائکہ سے ہزار درجہ الطف،وہ خود فرماتے ہیں:لست کمثلکم"میں تم جیسا نہیں"رواہ الشیخان [1](اسے امام بخاری اورامام مسلم نے روایت کیا۔ت)ویروٰی لست کھیئتکم[2]۔"میں تمہاری ہیئت پر نہیں۔"ویروٰی ایكم مثلی[3]"تم میں کون مجھ جیسا ہے۔"


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الصوم باب الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۶۳،صحیح مسلم کتاب الصیام باب النہی عن الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۵۱و۳۵۲،

[2] صحیح البخاری کتاب الصوم باب الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۶۳و۲۶۴،صحیح مسلم کتاب الصیام باب النہی عن الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۵۱و۳۵۲

[3] صحیح البخاری کتاب الصوم باب الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۶۳،صحیح مسلم کتاب الصیام باب النہی عن الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن