دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

فسألت الله ان یحییہا فاٰمنت بی وردّھا الله [1]۔

کیا توآپ نے فرمایا:میں اپنی ماں کی قبر پرگیا تھا،میں نے اپنے الله سے سوال کیا،اس نے ان کوزندہ کیا،وہ ایمان لائیں اورپھر انتقال فرماگئیں۔

امام جلال الدین سیوطی خصائص میں فرماتے ہیں:اس کی سند میں مجاہیل ہیں،اورسہیلی نے ام المومنین سے احیائے والدین ذکر کر کے کہا:اس کے اسناد میں مجہولین ہیں اورحدیث سخت منکر اورصحیح کے معارض۔

ففی مجمع بحار الانوار روح احیاء ابوی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حتی امنا بہ،قال فی اسنادہ مجاھیل وانہ ح منکر جدا یعارضہ ماثبت فی الصحیح [2]۔

مجمع بحار الانوار میں ہے کہ الله تعالٰی نے نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے والدین کو زندہ فرمایا وہ آپ پر ایمان لائے۔اس کے اسناد میں مجاہیل ہیں اوریہ حدیث سخت منکر اورصحیح کے معارض ہے۔

بایں ہمہ اسی مجمع بحارالانوار میں لکھتے ہیں:

فی المقاصد الحسنۃ واما احسن ماقال       ؎

حبا الله النبی مزید فضل

علی فضل وکان بہ رؤوفا

فاحیٰی امہ وکذا اباہ

لایمان بہ فضلالطیفا

نسلم فالقدیم بذاقدیر

وان کان الحدیث بہٖ ضعیفا[3]

حاصل یہ مقاصد میں ہے اورکیا خوب کہا،خدا نے نبی کو فضل پر فضل زیادہ عطافرمائے اوران پر نہایت مہربان تھا،پس ان کے والدین کو ان پرایمان لانے کے لئے زندہ کیا او راپنے فضل لطیف سے،ہم تسلیم کرتے ہیں کہ قدیم تو اس پر قدرت رکھتا ہے اگرچہ جو حدیث اس معنٰی میں وارد ہوئی،ضعیف ہے۔

اے عزیز ! سنا تو نے،یہ ہے طریقہ اراکین دین متین واساطین شرح متین،رسول الله


 

 



[1] الخصائص الکبرٰی بحوالہ الخطیب باب ماوقع فی حجۃ الوداع الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۲/۴۰

[2] مجمع بحار الانوار فصل فی تعیین بعض الاحادیث المشتہرۃ الخ دارالایمان مدینۃ المنورۃ ۵/۲۳۶

[3] مجمع بحار الانوار فصل فی تعیین بعض الاحادیث المشتہرۃ الخ دارالایمان مدینۃ المنورۃ ۵/۲۳۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن