دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

سنۃ احدٰی ومائتین وتوفی سنۃ ست وسبعین مائتین عن عائشۃ رضی الله تعالٰی عنہا انھا قالت کان النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یری فی الظلمۃ کما یرٰی فی الضوع وفی روایۃ کما یرٰی فی النور ولا شك انہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کان کامل الخلقۃ قوی الحواس فوقوع مثل ھذا منہ غیر بعید وقد رواہ الثقات کابن مخلد ھذا فلاوجہ لانکارہ[1]۔

 ۲۰۱  ؁ھ اور وصال ۲۷۶ ؁ھ میں ہے،نے کہا کہ عائشہ رضی الله تعالٰی عنہا سے مروی ہے انہوں نے فرمایا رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تاریکی میں دیکھا کرتے تھے۔او رایك روایت میں جس طرح کہ روشنی مین دیکھتے تھے۔اس میں کچھ شك نہیں کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،کامل الخلقۃ، قوی الحواس تھے توآپ سے اس کیفیت کا وقوع بعید نہیں،پھر اس کو ابن مخلد جیسے ثقات نے روایت کیا ہے لہذا اس کے انکار کی کوئی وجہ نہیں۔

خامسًا:بسم الله الرحمن الرحیم،اس سب سے زیادہ یہ ہے کہ باوجود حدیث کے شدید الضعف وغیرمتمسك ہونے کے احیاء والدین،وسعت قدرت وعظمت شان رسالت پناہی پر نظر کر کے گردن تسلیم جھکائی اورسوا سلمنا وصدقنا کچھ بن نہ آئی۔

ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہاسے مروی ہوا،حجۃ الوداع میں ہم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ تھے جب عقبہ جحون پر گزر ہوا حجور اشکبار ورنجیدہ ومغموم ہوئے،پھرتشریف لے گئے،جب لوٹ کر آئے چہر بشاش تھ اورلب تبسم ریز،میں نے سبب پوچھا،فرمایا،میں اپنی ماں کی قبر پر گیا اورخدا سے عرض کیا کہ انہیں زندہ کردے،وہ قبول ہوئی،اوروہ زندہ ہوکر ایمان لائیں اورپھر قبر میں آرام کیا۔

اخرج الخطیب عن عائشۃ رضی الله تعالٰی عنہا قالت حج بنارسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فمربی علی عقبۃ الجحون وھو باك حزین مغتم ثم ذھب وعاد و ھو فرح متبسم فسألتہ فقال ذھبت الی قبرامی

حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا سے مروی ہے کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ہمارے ہمراہ حج کیا، جب عقبہ جحون پر پہنچے تو رو رہے تھے اورغمگین تھے،پھرآپ کہیں تشریف لے گئے،جب واپس آئے تو مسرور تھے اورتبسم فرما  رہے تھے۔فرماتی ہیں میں نے سبب دریافت

 


 

 



[1] نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض فصل اما وفورعقلہ الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۱/۳۷۲و۳۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن