30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ونقط الحرف یحکیہ بشکل لذاك الخط عنہ قد تجرد[1]۔ |
آپ پرمکھی نہیں بیٹھتی ہے،الله کے رسول محمود ومحمد ہیں اور حروف کے نقطے جو شکل میں مکھی کی طرح ہیں ان سے بھی الله نے اس لئے آپ کو محفوظ رکھا۔" |
ثانیًا:ابن سبع نے حضور کے خصائص میں کہا جو ں آپ کو ایذا نہ دیتی۔علامہ سیوطی نے خصائص کبرٰی میں اس طرح ابن سبع سے نقل کیا اوربرقرار رکھا کما مرّ(جیسا کہ گزرچکا ہے۔ت)اورملاعلی قاری شرح شمائل میں فرماتے ہیں:
|
ومن خواصہ ان ثوبہ لم یقمل[2]۔ |
آپ کے مبارك کپڑوں میں جوئیں نہیں ہوتی تھیں۔(ت) |
ثالثًا:ابن سبع نے فرمایا جس جانو رپر حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سوار ہوتے عمر بھر ویسا ہی رہتا اور حضور کی برکت سے بوڑھا نہ ہوتا۔علامہ سیوطی خصائص میں فرماتے ہیں:
|
باب:قال ابن سبع من خصائصہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ان کال دابۃ رکبہا بقیت علی القدر الزی کانت علیہ ولم تھرم ببرکتہ [3]صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
ابن سبع نے کہا کہ آپ کے خصائص میں سے یہ تھا کہ آپ جس جانور پرسوار ہوتے تو وہ عمر بھر ویسا ہی رہتا اورآپ کی برکت کے باعث بوڑھا نہ ہوتا،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
رابعًا:ابو عبدالرحمن بقی بن مخلد قرطبی رحمۃ الله علیہ نے،جو اکابر اعیان مائۃ ثالثہ سے ہیں حضرت ام المومنین رضی الله تعالٰی عنہا سے حکایت کیا کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم جیسا روشنی میں دیکھتے تھے ویسا ہی تاریکی میں۔اس حدیث کو بیہقی نے موصولًا مسندًا روایت کیا اورعلامہ خفاجی نے اکابر علماء مثل ابن بشکوال وعقیلی وابن جوزی وسہیلی سے اس کی تضعیف نقل کی، یہاں تك کہ ذہبی نے تو میرزان الاعتدال میں موضوع ہی کہہ دیا۔بہ ایں ہمہ خود علامہ خفاجی فرماتے ہیں جیسا بقی بن مخلہ وغیرہ ثقات نے اسے ذکر کیا اورحضور والا کی شان سے بعید نہیں تو اس کا انکار کس وجہ سے کیا جائے۔
|
وھذا نصہ ملتقطا وحکی بقی ابن مخلد ابوعبد الرحمن مولدہ فی رمضان |
اس کی عبارت بالاختصار یہ ہے:بقی بن مخلد ابوعبدالرحمن قرطُبی جن کی ولادت رمضان المبارک |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع