دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

کو مشاہدہ کیا مگر ناواقفوں کے افہام اورمنکروں پرالزام کے لئے چند مثالیں بیان کرتاہوں:

اولًا:جسم اقدس ولباس انفس پر مکھی نہ بیٹھنا۔علامہ ابن سبع نے خصائص میں ذکر فرمایا علماء نے تصریح کی اس کا راوی معلوم نہ ہوا،اورباوجود اس کے بلا نکیر اپنی کتابوں میں اسے ذکر فرماتے آئے۔شفاءِ قاضی عیاض رحمۃ الله علیہ میں ہے:

وان الذباب کان لایقع علی جسدہٖ ولاثیابہ[1]۔

مکھی آپ کے جسم اقدس اورلباس اطہر پر نہ بیٹھی تھی۔

امام جلال الدین سیوطی خصائص کبرٰی میں فرماتے ہیں:

باب ذکر القاضی عیاض فی الشفاء والعراقی فی مولدہٖ ان من خصائصہٖ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم انہ کان لا ینزل علیہ الزباب،وذکرہ ابن سبع فی الخصائص بلفظ انہ لم یقع علی ثیابہ ذباب قط و زاد ان من خصائصہ ان القمل لم تکن یؤذیہ[2]۔

قاضی عیاض نے شفاء میں اورعراقی نے اپنی مولد میں ذکر کیا کہ حضور کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ مکھی آپ پر نہ بیٹھتی تھی۔ابن سبع میں ان لفظوں سے ذکر کیا کہ مکھی آپ کے کپڑوں پر کبھی نہ بیٹھی۔اوریہ بھی زیادہ کیا کہ جوئیں آپ کو نہیں ستاتی تھیں۔

شیخ ملا علی قاری شرح شمائل ترمذی میں فرماتے ہیں:

ونقل الفخر الرازی ان الذباب کان لایقع علی ثیابہ وان البعوض لایمتص دمہ[3]۔

رازی نے نقل کیا کہ مکھیاں آ پ کے کپڑوں پر نہیں بیٹھتی تھیں اورمچھر آپ کاخون نہیں چوستے تھے۔

علامہ خفاجی نے ''نسیم الریاض ''میں علماء کا وہ قول کہ اس کا راوی نہ معلوم ہوا،نقل کیا،اوراس خاصہ کی نسبت لکھا کہ ایك کرامت ہے کہ حق سبحانہ وتعالٰی نے اپنے حبیب کو عطا کی اوراپنے نتائج افکار سے ایك رباعی لکھی کہ اس اس میں بھی اس خاصہ کی تصریح ہے اوربعض علماء عجم نے اسی بناء پر کلمہ محمد رسول الله کے سب حروف بے نقطہ ہوتے ہیں،ایك لطیفہ لکھا کہ آپ کے جسم پر مکھی نہ بیٹھتی تھی،لہذا یہ کلمہ پاك کلی نقطوں سے محفوظ رہا کہ وہ شبیہ مکھیوں کے ہیں۔ پھر اسی مضمون پردوسری


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل ومن ذالك ماظہر من الآیات عند مولدہ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱/۲۲۵

[2] الخصائص الکبرٰی باب ذکر القاضی عیاض فی الشفاء والعراقی فی مولدہ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۱/۶۸

[3] شمائل ترمذی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن