دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

جہاں آراء کا نظیر کہیں نہ ملے گااورخامہ قدرت نے اس کی تصویر بناکر ہاتھ کھینچ لیا کہ پھر کبھی ایسا نہ لکھے گا،کیسا محبوب،جسے اس کے مالك نے تمام جہان کے لئے رحمت بھیجا۔کیسا محبوب،جس نے اپنے تن پر ایك عالم کا بار اٹھالیا۔کیسا محبوب،جس نے تمہارے غم میں دن کاکھانا،رات کا سونا ترك کردیا،تم رات دن اس کی نافرمانیوں میں منہمك اورلہو ولعب میں مشغول ہو اور زوہ تمہاری بخشش کے لئے شب وروز گریاں وملول۔

شب،کہ الله جل جلالہ،نے آسائش کے لئے بنائی،اپنے تسکین بخش پر دے چھوڑے ہوئے موقوف ہے،صبح قریب ہے،ٹھنڈی نسیموں کا پنکھا ہو رہا ہے،ہر ایك کاجی اس وقت آرام کی طرف جھکتاہے،بادشاہ اپنے گرم بستروں،نرم تکیوں میں مست خواب ناز ہے اورجو محتاج بے نوا ہے اس کے بھی پاؤں دوگز کی کملی میں دراز،ایسے سہانے وقت،ٹھنڈے زمانہ میں،وہ معصوم،بے گناہ،پاك داماں،عصمت پناہ اپنی راحت وآسائش کو چھوڑ،خواب وآرام سے منہ موڑ،جبین نیاز آستانہ عزت پر رکھے ہے کہ الٰہی !میری امت سیاہ کارہے،درگزرفرما،اورانکے تمام جسموں کو آتش دوزخ سے بچا۔

جب وہ جان راحت کان رافت پیداہوابارگاہ الٰہی میں سجدہ کیا اور رب ھب لی امتی [1] فرمایا،جب قبر شریف میں اتارا لب جاں بخش کو جنبش تھی،بعض صحابہ نے کان لگا کر سنا آہستہ آہستہ امتی امتی [2] فرماتے تھے۔قیامت کے روز کہ عجب سختی کا دن ہے، تانبے کی زمین،ننگے پاؤں،زبانیں پیاس سے،باہر،آفتاب سروں پر،سائے کا پتہ نہیں،حساب کا دغدغہ،ملك قہار کا سامنا،عالم اپنی فکر میں گرفتارہوگا،مجرمان بے یار دام آفت کے گرفتار،جدھر جائیں گے سوا نفسی نفسی اذھبوا الی غیری[3] کچھ جواب نہ پائیں گے،اس وقت یہی محبوب غمگسار کام آئے گا،قفل شفاعت اس کے زور بازو سے کھل جائے گا،عمامہ سراقدس سے اتاریں گے اورسربسجود ہوکر "یارب امتی [4]"۔فرمائینگے۔

وائے بے انصافی !ایسے غم خوار پیارے کے نام پر جان نثار کرنا اورمدح وستائش ونشر فضائل سے اپنی آنکھوں کو روشنی اوردل کو ٹھنڈك دینا واجب یا یہ کی حتی الوسع چاند پر خاك ڈالے اوران روشن خوبیوں میں انکار کی شاخیں نکالے۔


 

 



[1]

[2]

[3] صحیح مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۱۱۱

[4] صحیح مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۱۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن