دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

بیشك اس مہر سپہر اصطفاء،ماہ منیر اجتباء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لئے سایہ نہ تھا اوریہ امر احادیث واقوال ائمہ کرام سے ثابت،اکابر ائمہ وعلماء فضلاء کہ آج کل کے مدعیان خام کا رکو ان کی شاگردی بَلکہ انکے کلام کے سمجھنے کی لیاقت نہیں،خلفًا،سلفًا، دائمًا اپنی تصانیف میں اس معنٰی کی تصریح فرماتے آئے اوراس پر دلائل باہرہ وحجج قاہرہ قائم،جن پرمفتی عقل وقاضی نقل نے باہم اتفاق کر کے ان کی تاسیس وتشیید کی۔آج تك کسی عالم دین اسے اس کا انکار منقول نہ ہوا یہاں تك کہ وہ لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے دین میں ابتداع اورنیا مذہب اختراع اورہوائے نفس کا اتباع کیا اوربہ سبب اس سوء رنجش کے جوانکے دلوں میں اس رؤف ورحیم نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے تھی،انکے محو فضائل ورد معجزات کی فکر میں پڑے حتی کہ معجزئہ شق القمر جو بخاری ومسلم کی احادیث صحیحہ بَلکہ خود قرآن عظیم ووحی حکیم کی شہادت حقہ اور اہل سنت وجماعت کے اجماع سے ثابت،ان صاحبوں میں سے بعض جری بہادروں نے اسے بھی غلط ٹھہرایا اوراسلام کی پیشانی پر کلف کا دھبہ لگایا۔فقیر کو حیرت ہے کہ ان بزرگواروں نے اس میں اپنا کیا فائدہ دینی یا دنیاوی سمجھاہے۔

اے عزیز!ایمان،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی محبت سے مربوط ہے اورآتش جاں سوز جہنم سے نجات انکی الفت پر منوط(منحصرہے۔ت)جو ان سے محبت نہیں رکھتا،والله کہ ایمان کی بو اس کے مشام(ناک)تك نہ آئی، وہ خود فرماتے ہیں:

لایؤمن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہٖ و ولدہٖ والناس اجمعین[1]۔

تم میں سے کسی کو ایمان حاصل نہیں ہوتا جب تك میں اس کے ماں باپ اوراولاد،سب آدمیوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں۔

اورآفتاب نیم روز کی طرح روشن کہ آدمی ہمہ تن اپنے محبوب کے نشر فضائل وتکثیر مدائح میں مشغول رہتاہے اورجو بات اس کی خوبی اورتعرفی یف کی سنتاہے کیسی خوشی اورطیب خاطر سے اظہار کرتاہے،سچی فضیلتوں کا مٹانا اورشام وسحر نفی اوصاف کی فکر میں رہنا کام دشمن کا ہے نہ کہ دوست کا۔

جان برادر!تو نے کبھی سنا ہے کہ جس کو تجھ سے الفت سادقہ ہے وہ تیری اچھی بات سن کر چیں بہ جبیں ہو اوراس کی محو کی فکر میں رہے اورپھر محبوب بھی کیسا،جان ایمان وکان احسان،جس کے جمال


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الایمان باب حب الرسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۷،صحیح مسلم کتاب الایمان باب وجوب محبۃ الرسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن