دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

خدا ورسول سے شرمااوراس حرکت بے جا سے باز آ،یقین جان لے کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی خوبیاں تیرے مٹائے نہ مٹیں گی۔

جان برادر! اپنے ایمان پر رحم کر،سمجھ،دیکھ کر خداسے کسی کا کیا بس چلے گا،اورجس کی شان وہ بڑھائے اسے کوئی گھٹا سکتاہے، آئندہ تجھے اختیار ہے،ہدایت کا فضل الٰہی پر مدار ہے۔

ہم پر بلا غ مبین تھا،اس سے بحمدالله فراغت پائی،ا ور جواب بھی تیرے دل میں کوئی شك وشبہ یاہمارے کسی دعوے پردلیل یا کسی اجمال کی تفصیل درکاہوتو فقیر کا رسالہ مسمّٰی بہ"قمر التمام فی نفی الظل عن سید الانام"علیہ وعلٰی اٰلہ الصلٰوۃ والسلام، جسے فقیر نے بعد وروداس سوال کے تالیف کیا،مطالعہ کرے،ان شاء الله تعالٰی بیان شافی پائے گا اورمرشد کافی،ہم نے اس رسالہ میں اس مسئلہ کی غایت تحقیق ذکر کی ہے اورنہایت نفیس دلائل سے ثابت کردیا ہے کہ حضورسراپا نور تابندہ درخشندہ ذی شعاع واضاء ت بَلکہ معدن انواروافضل مضیئات بَلکہ درحقیقت بعد جناب الٰہی نام''نور''انہیں کو زیبا،اوران کے ماوراء کو اگر نور کہہ سکتے ہیں توانہیں کی جناب سے ایك علاقہ وانتساب کے سبب،اوریہ بھی ثابت کیا ہے کہ ثبوت معجزات صرف اسی پر موقوف نہیں کہ حدیث یا قرآن میں بالتصریح ان کا ذکر ہوبَلکہ ان کے لئے تین طریقے ہیں،اوریہ بھی بیان کردیا ہے پیشوایان دین کا داب ان معاملات میں ہمیشہ قبول وتسلیم رہاہے۔اگرکہیں قرآن وحدیث سے ثبوت نہ ملا تو اپنی نظر کا قصور سمجھا،نہ یہ کہ باوجود ایسے ثبوت کافی کے کہ حدیثیں اورائمہ کی تصریحیں اورکافی دلیلیں،سب کچھ موجود،پھر بھی اپنی ہی کہے جاؤ،انکار کے سواکچھ زبان پر نہ لاؤ،اور اس کے سوا اور فوائد شریفہ وابحاث لطیفہ ہیں،جو دیکھے گا ان شاء الله تعالٰی لطف جانفزا پائے گا،ولا حول ولا قوۃ الابالله العلی العظیم وصلی الله تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰنا محمد واٰلہ واصحابہ واصھارہٖ وانصارہٖ واتباعہ اجمعین الٰی یوم الدین اٰمین والحمدلله رب العٰلمین۔

__________________

رسالہ

نفی الفیئ عمن استنار بنورہ کل شیئ

ختم ہوا۔

__________________


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن