30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ویروٰی ایکم مثلی[1]تم میں کون ہے مجھ جیسا۔
آخر علامہ خفاجی کا ارشاد نہ سنا کہ:''حضور کا بشر ہونا نور رخشندہ ہونے کے منافی نہیں کہ اگر تو سمجھے تو وہ نور علی نور ہیں[2]۔
پھر صرف اس قیاس فاسد پرکہ ہم سب کا سایہ ہوتاہے ان کے بھی ہوگا،ثبوت سایہ ماننا یااس کی نفی میں کلام کرنا عقل وادب سے کس قدر دور پڑتا ہے ؎
الا ان محمد ابشرلاکالبشر بل ھو یاقوت بین الحجر[3]
(خبردار !محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بشرہیں مگر کسی بشر کی مثل نہیں،بَلکہ وہ ایسے ہیں جیسے پتھروں کے درمیان یاقوت۔ت)
(صلی الله تعالٰی علیہ وعلٰی اٰلہ واصحابہ اجمعین وبارك وسلم)
فقیر کو حیرت ہے ان بزرگواروں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے معجزات ثابتہ وخصائص صحیحہ کے انکار میں اپنا کیا فائدہ دینی ودنیاوی تصور کیا ہے،ایمان بے محبت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے حاصل نہیں ہوتا۔وہ خود فرماتے ہیں:
|
لایؤمن احد کم حتی اکون احب الیہ من والدہ و ولد والناس اجمعین[4]۔ |
تم میں سے کوئی مسلمان نہیں ہوگاجب تك میں اسے اس کے ماں باپ،اولاد اورسب آدمیوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں۔ |
اورآفتاب نیم روز کی طرح روشن کہ آدمی ہمہ تن اپنے محبوب کے نشر فضائل وتکثیر مدائح میں مشغول رہتاہے،سچی فضیلتوں کا مٹانا اورشام وسحر نفی محاسن کی فکر میں ہونا کام دشمن کا ہے نہ کہ دوست کا۔
جان برادر!تو نے کبھی سنا ہے کہ تیرامحب تیرے مٹانے کی فکر میں رہے،اورپھر محبوب بھی کیسا،
[1] صحیح مسلم کتاب الصیام باب النہی عن الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۵۱،صحیح البخاری کتاب الصوم باب الوصال قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۶۳
[2] نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض فصل ومن ذالك ماظہر من الآیات الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۳/۲۸۲
[3] افضل الصلٰوۃ علی سید السادات فضائل درود مکتبہ نبویہ،لاہور ص۱۵۰
[4] صحیح البخاری کتاب الایمان باب حب الرسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۷،صحیح مسلم کتاب الایمان باب وجوب محبۃ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۴۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع