30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کی روشنیاں اس کے حضور پھیکی پڑ جائیں جیسے چراغ پیش مہتاب یا یکسر ناپدید وکالعدم ہوجاتیں جیسے ستارے حضور آفتاب۔
ابن عباس کی حدیث میں ہے:
|
و اذا تکلم رئی کالنور یخرج من بین ثنایاہ [1]۔ |
جب کلام فرماتے دانتوں سے نور چھنتا نظر آتا۔ |
وصاف کی حدیث میں وارد ہے:
|
یتلأ لؤ وجھہ تلألؤالقمر لیلا البدراقنی العرنین لہ نوریعلوہ یحسبہ من لم یتأملہ اشم انور المتجرد[2]۔ |
یعنی حضور کا چہر ہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا،بُلند بینی تھی اوراس پر ایك نور کا بُکّامتجلی رہتاکہ آدمی خیال نہ کرے تو ناك ماس روشن نور کے سبب بہت اونچی معلوم ہو،کپڑوں سے باہر جو بدن تھا یعنی چہر ہ اورہتھیلیاں وغیرہ،نہایت روشن وتابندہ تھا۔صلی ا لله تعالٰی علٰی کل عضو من جسمہ الانوار الاعطر وبارك وسلم (الله تعالٰی آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے جسم انور معطر کے ہر عضو پر درود وسلام اوربرکت نازل فرمائے۔ت) |
سیدنا ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
|
کان الشمس تجری فی وجھہ[3]۔ |
گویاآفتاب ان کے چہرے میں رواں تھا۔ |
اورفرماتے ہیں:
|
واذاضحك یتلألؤفی الجدر [4]۔ |
جب حضور ہنستے دیواریں روشن ہوجاتیں۔ |
[1] تاریخ دمشق الکبیر باب ماروی فی فصاحۃ لسانہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/۸،۹،الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی الباب الثانی فصل وان قلت اکرمك الله دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/۴۶،شمائل الترمذی باب ماجاء فی خلق رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم امین کمپنی دہلی ص۳
[2] شمائل الترمذی باب ماجاء فی خلق رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم امین کمپنی دہلی ص۲
[3] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی الباب الثانی فصل ان قلت اکرمك الله دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/۴۶
[4] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی الباب الثانی فصل ان قلت اکرمك الله دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/۴۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع