دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب تفسیر عزیزی سورہ والضحٰی میں لکھتے ہیں:سایہ ایشاں برزمیں نمی افتاد[1]۔آپ کا سایہ زمین پر نہ پڑا۔

فقیر کہتاہے غفرالله لہ،استدلال ابن سبع کا حضور کے سراپا نور ہونے سے جس پر بعض علماء نے حدیث واجعلنی نورا(مجھے نور بنادے۔ت)سے استشہاد اورعلمائے لاحقین نے اسے اپنے کلمات میں بنظر احتجاج یاد کیا۔

ہمارے مدعا پر دلالت واضحہ یہ ہے،دلیل شکل اول بدیہی الانتاج دو مقدموں سے مرکب،صغرٰی یہ کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نور ہیں،اورکبرٰی یہ کہ نور کے لئے سایہ نہیں،جوان دونوں مقدموں کو تسلیم کرے گا نتیجہ یعنی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لئے سایہ نہ تھا،آپ ہی پائے گا:مگر دونوں مقدموں میں کوئی مقدمہ ایسا نہیں جس میں مسلمان ذی عقل کو گنجائش گفتگو ہو،کبرٰی توہرعاقل کے نزدیك بدیہی اورمشاہد ہ بصروشہادت بصیرت سے ثابت،سایہ اس جس کا پڑے گا جو کثیف ہو اور انوار کو اپنے ماوراء سے حاجب،نور کا سایہ پرے تو تنویر کون کرے۔اس لئے دیکھو آفتاب کے لئے سایہ نہیں،اور صغرٰی یعنی حضور والا کا نورہونا مسلمان کا تو ایمان ہے،حاجت بیان حجت نہیں مگر تبکیت معاندین کے لئے اس قدر اشارہ ضرور کہ حضرت حق سبحانہ،وتعالٰی فرماتاہے:

"یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شٰہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ﴿۴۵﴾ۙ وَّ دَاعِیًا اِلَی اللہِ بِاِذْنِہٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیۡرًا ﴿۴۶﴾ "[2]۔

اے نبی ! ہم نے تمہیں بھیجاگواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا اور خدا کی طرف بلانے والا اور چراغ چمکتا۔

یہاں سراج سے مراد چراغ ہے یا ماہ یا مہر،سب صورتیں ممکن ہیں،اور خود قرآن عظیم میں آفتاب کو سراج فرمایا:

"وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیۡہِنَّ نُوۡرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ﴿۱۶﴾ "[3]۔

اوربنایا پروردگار نےچاند کو نور آسمانوں میں اوربنایا سورج کو چراغ۔(ت)

اورفرماتاہے: 


 

 



[1] فتح القدیر(تفسیر عزیزی)پ عم سورۃ الضحٰی مسلم بك ڈپو،لا ل کنواں،دہلی ص۳۱۲

[2] القرآن الکریم ۳۳/۴۵

[3] القرآن الکریم ۷۱/۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن