دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ابن الجوزی عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما لم یکن للنبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ظل ولم یقم مع الشمس قط الاغلب ضوؤہ ضوء الشمس ولم یقم مع سراج قط الا غلب ضوؤہ ضوء السراج(وقال ابن سبع کان صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نور افکان اذا مشٰی فی الشمس والقمر لایظھر لہ ظل)لان النور لا ظل لہ (قال غیرہ ویشھدلہ قولہ صلی الله تعالٰی علیہ و سلم فی دعائہ)لما سئل الله تعالٰی ان یجعل فی جمیع اعضائہ وجہاتہ نورًا ختم بقولہ(واجعلنی نورا) و النور لاظل لہ وبہ یتم الا ستشہاد [1]انتہٰی۔)

سیدنا ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا سایہ نہ تھا،آپ کبھی بھی سورج کے سامنے جلوہ افروز نہ ہوئے مگر آپ کا نور سوج کے نور پر غالب آگیا اور نہ ہی کبھی آپ چراغ کے سامنے کھڑے ہوئے مگر آپ کی روشنی چراغ کی روشنی پرغالب آگئی۔ابن سبع نے کہا کہ آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نور تھے۔آپ جب دھوپ اورچاندنی میں چلتے تو آپ کا سایہ نمودار نہ ہوتا کیونکہ نور کا سایہ نہیں ہوتا،اس کے غیر نے کہا حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے دعائیہ کلمات اس کے شاہد ہیں جب آپ نے الله تعالٰی سے سوال کیا کہ وہ آپ کے تمام اعضاء اورجہات کو نور بنادے،اورآخر میں یوں کہا اے الله ! مجھے نور بنادے اور نور کا سایہ نہیں ہوتا۔اسی کے ساتھ استدلال تام ہوا۔(ت)

علامہ حسین بن محمد دیار بکری کتاب الخمیس فی احوال انفس نفیس(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)النوع الرابع ما اختص صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بہ من الکرامات میں فرماتے ہیں:

لم یقع ظلہ علی الارض ولارئی لہ ظل فی شمس ولا قمر[2]۔

حضور کا سایہ زمین پر نہ پڑتا،نہ دھوپ میں نہ چاندنی میں نظر آتا۔

بعینہٖ اسی طرح کتاب "نورالابصار فی مناقب آل بیت النبی الاطہار "میں ہے۔

اما م نسفی تفسیر مدارك شریف میں زیر قولہٖ تعالٰی:" لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوۡہُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنۡفُسِہِمْ خَیۡرًا ۙ"[3]۔(کیوں نہ ہوا جب تم نے اسے سنا تھا کہ مسلمان مردوں اورمسلمان عورتوں نے اپنوں پر


 

 



[1] شرح الزرقانی المواھب اللدنیۃ المقصد الثالث الفصل الاول دارالمعرفۃ بیروت ۴/۲۲۰

[2] تاریخ الخمیس القسم الثانی النوع الرابع مؤسسۃ الشعبان بیروت ۱/۲۱۹

[3] القرآن الکریم ۲۴/۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن