دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

مذلۃ لہ[1]۔

کیونکہ اس میں آپ کی توہین ہے۔

اقول:سیدنا عبدالله بن عمررضی الله تعالٰی عنہما تشریف لئے جاتے تھے،ایك یہودی حضرت کے گرد عجب حرکات اپنے پاؤں سے کرتاجاتاتھااس سے دریافت فرمایا،بولا:بات یہ ہے کہ اورتوکچھ قابو ہم تم پر نہیں پاتے جہاں جہاں تمہاراسایہ پڑتاہے اسے اپنے پاؤں سے روندتا چلتاہوں۔ایسے خبیثوں کی شرارتوں سے حضرت حق عزجلالہ،نے اپنے حبیب اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو محفوظ فرمایا۔نیز اسی طرح سیرت حلبیہ میں قدرمافی شفاء الصدور۔

محمد زرقانی رحمہ الله تعالٰی شرح میں فرماتے ہیں:حضور کے لئے سایہ نہ تھا اور وجہ اس کی یہ ہے کہ حضور نور ہیں،جیسا کہ ابن سبع نے کہا اورحافظ رزین محدث فرماتے ہیں:سبب اس کا یہ تھا کہ حضور کا نور ساطع تمام انوار عالم پر غالب تھا،اور بعض علماء نے کہا کہ حکمت اس کی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو بچانا ہے اس سے کہ کسی کافر کا پاؤں ان کے سایہ پر نہ پڑے۔وھذا کلامہ برمہ(زرقانی کی اصل عبارت):

(ولم یکن لہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ظل فی شمس ولاقمر لانہ کان نورا کما قال ابن سبع وقال رزین لغلبۃ انوارہ قیل وحکمۃ ذالك صیانتہ عن ان یطأ کافر علی ظلہ(رواہ الترمذی الحکم عن ذکوان) ابی صالح السمان الزیات المدنی اوابی عمرو المدنی مولی عائشہ رضی الله تعالٰی عنہا وکل منھما ثقۃ من التابعین فھو مرسل لکن روی ابن المبارك و

حضورانور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا سایہ نہ تھا نہ دھوپ میں اورنہ ہی چاندنی میں،کیونکہ آپ نور ہیں جیسا کہ ابن سبع نے فرمایا۔رزین نے فرمایا عدم سایہ کا سبب آپ کے انوار کا غلبہ ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس کی حکمت آپ کو بچانا ہے اس بات سے کہ کوئی کافر آپ کے سایہ پر اپنا پاؤں رکھے۔اس کو حکیم ترمذی نے روایت کیا ہے زکوان ابوصالح السمان زیات المدنی سے یاسیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا کے آزاد کردہ غلام ابو عمروالمدنی سے اوروہ دونوں ثقہ تابعین میں سے ہیں،چنانچہ یہ حدیث مرسل ہوئی،مگر ابن مبارك اورابن جوزی نے

 


 

 



[1] سبل الہدٰی والرشادالباب العشرون فی مشیہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن