دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

امام علامہ قاضی عیاض رحمہ الله تعالٰی شفاء شریف میں فرماتے ہیں:

وما ذکر من انہ کان لاظل لشخصہ فی شمس ولا قمر لانہ کان نورًا [1]۔

یعنی حضور کے دلائل نبوت وآیات رسالت سے ہے وہ بات جو مذکور ہوئی کہ آپ کے جسم انور کا سایہ نہ دھوپ میں ہوتا نہ چاندنی میں اس لئے کہ حضور نور ہیں۔

علامہ شہاب الدین خفاجی رحمہ الله تعالٰی اس کی شرح نسیم الریاض میں فرماتے ہیں:دھوپ اورچاندنی اورجو روشنیاں کہ ان میں بسبب اس کے کہ اجسام،انوار کے حاجب ہوتے ہیں لہذا ان کا سایہ نہیں پڑتا جیساکہ انوار حقیقت میں مشاہدہ کیا جاتاہے۔پھر حدیث کتاب الوفاء ذکر کر کے اپنی ایك رباعی انشاد کی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ سایہ احمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا دامن بسبب حضور کی کرامت وفضیلت کے زمین پر نہ کھینچا گیا اورتعجب ہے کہ باوجود اس کے تمام آدمی ان کے سایہ میں آرام کرتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں:بہ تحقیق قرآن عظیم ناطق ہے کہ آپ نور روشن ہیں اورآپ کا بشر ہونا اس کے منافی نہیں جیسا کہ وہم کیا گیا،اگر تو سمجھے تو وہ نور علی نور ہیں۔

وھذا ما نصّہ الخفاجی(خفاجی کی عبارت یہ ہے):

(و)ومن دلائل نبوتہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم(ما ذکر)بالبناء للمجہول والذی ذکرہ ابن سبع(من انہ)بیان لما الموصولۃ(لاظل لشخصہ)ای لجسدہ الشریف اللطیف اذا کان(فی شمس ولاقمر)مما ترٰی فیہ الظلال لحجب الاجسام ضوء النیراین ونحوھما وعلل ذٰلك ابن سبع بقولہ(لانہ)صلی الله تعالٰی علیہ وسلم(کان نورا)والانوار شفافۃ لطیفۃ لاتحجب غیر ھا من الانوار فلاظل لھا

حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے دلائل نبوت سے ہے وہ جو کہ مذکورہوا،اوروہ جو ابن سبع نے ذکر فرمایا کہ آپ کے تشخص یعنی جسم اطہر ولطیف کا سایہ نہ ہوتا جب آپ دھوپ اورچاندنی میں تشریف فرماہوتے یعنی وہ روشنیاں جن میں سائے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اجسام،شمس وقمر وغیرہ کی روشنی کے لئے حاجب ہوتے ہیں۔ابن سبع نے اس کی علت یہ بیان کی کہ آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نور ہیں اورانوار شفاف ولطیف ہوتے ہیں وہ غیر کے لئے حاجت نہیں ہوتے اوران کا سایہ

 


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل ومن ذٰلك ماظہر من الآیات دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/۲۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن