30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نورا وسراجا منیرا فلولا انارتہ لما استنارت شمس و لا تبین یوم من امس ولا تعین وقت للخمیس صلی الله تعالٰی علیہ وعلی المستنیرین بنورہ المحفوظین عن الطمس جعلنا الله تعالٰی منھم فی الدنیا ویوم لا یسمع الا ھمس۔ |
نام نور اورسراج منیر رکھا ہے۔اگر آپ جلوہ فگن نہ ہوتے تو سورج روشن نہ ہوتا،نہ آج کل سے ممتاز ہوتااورنہ ہی خمس کے لئے وقت کا تعین ہوتا۔الله تعالٰی آپ پر درودنازل فرمائے اور آپ کے نور سے مستنیر ہونے والوں پر جو مٹ جانے سے محفوظ ہیں۔الله تعالٰی ہمیں ان سے بنائے دنیا میں اوراس دن جس میں نہیں سنائی دے گی مگر بہت آہستہ آواز۔ (ت) |
بیشك اس مہر سپہر اصطفاء ماہ منیر اجتباء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لئے سایہ نہ تھا،اور یہ امر احادیث واقوال علماء کرام سے ثابت اوراکابر ائمہ وجہابذفضلاء مثل حافظ رزین محدث وعلامہ ابن سبع صاحب شفاء الصدور وامام علامہ قاضی عیاض صاحب کتاب الشفاء فی تعریف حقوق المصطفٰی وامام عارف بالله سیدی جلال الملۃ والدین محمد بلخی رومی قدس سرہ،وعلامہ حسین بن دیار بکری واصحاب سیرت شامی وسیرت حلبی وامام علامہ جلال الملّۃ والدین سیوطی وامام شمس الدین ابوالفرج ابن جوزی محدث صاحب کتاب الوفاء وعلامہ شہاب الحق والدین خفاجی صاحب نسیم الریاض وامام احمد بن محمد خطیب قسطلانی صاحب مواہب لدنیہ ومنہج محمدیہ وفاضل اجل محمد زرقانی مالکی شارح مواہب وشیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی وجناب شیخ مجدد الف ثانی فاروقی سرہندی وبحرالعلوم مولانا عبدالعلی لکھنوی وشیخ الحدیث مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب دہلوی وغیرہم اجلہ فاضلین ومقتدایان کہ آج کل کے مدعیان خام کا رکوان کی شاگردی بَلکہ کلام سمجھنے کی بھی لیاقت نہیں،خلفًا عن سلف دائمًا اپنی تصنیف میں اس کی تصریح کرتے آئے اورمفتی عقل وقاضی نقل نے باہم اتفاق کر کے اس کی تاسیس وتشیید کی۔
|
فقد اخرج الحکیم الترمذی عن ذکوان ان رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لم یکن یرٰی لہ ظل فی شمس ولا قمر [1]۔ |
حکیم ترمذی نے ذکوان سے روایت کی کہ سرورعالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا سایہ نظر نہ آتا تھا دھوپ میں نہ چاندنی میں۔ |
سیدنا عبدالله بن مبارك اورحافظ علامہ ابن جوزی محدث رحمہماالله تعالٰی حضرت سیدنا و
[1] الخصائص الکبرٰی بحوالہ الحکیم الترمذی باب الآیۃ فی انہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم لم یکن یرٰی لہ ظل مرکز اہلسنت گجرات ہند ۱/۶۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع