30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جب ہمارا مطلب حاصل کہ اتنا بڑا جسم عظیم عنصری سایہ نہیں رکھتا،اسے آسمان کہو یا کرہ بخار،ہیئات جدیدہ کا کفراوڑھو کہ آسمان کچھ ہے ہی نہیں،یہ جو نظر آتاہے محض موہوم وبے حقیقت حد نگاہ ہے،توایك بات ہے مگر آسمانی کتاب پر ایمان لاکر آسمان سے انکار کرنا ناممکن۔
غرض جب دلیل قاہر سے ثابت کہ جسم عنصری کے لئے سایہ ضروری نہیں،تو نیچریوں کی طرح خلاف نیچر ہونے کا جو ہمیانہ استبعاد تھا وہ اوڑھ لیا،پھر کیا وجہ کہ ائمہ کرام طبقۃً فطبقۃً جو فضیلت ہمارے حبیب اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لئے نقل فرماتے ہیں اور مقبول ومقرر رکھتے آئے اورعقل ونقل سے کوئی اس کا واقع نہیں،تسلیم نہ کیا جائے یا اس میں چون وچرابرتی جائے اسے سوائے مرض قلب کے کیا کہئے،محمدرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے فضائل کو بیمار دل گوارا نہیں کرتا "یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلۡاِسْلٰمِ ۚ"[1]۔(الله تعالٰی اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے)کی دولت نہ ملی کہ الله تعالٰی اس کا سینہ قبول و تسلیم کے لیے کھول دیتا،ناچار"یَجْعَلْ صَدْرَہٗ ضَیِّقًا حَرَجًا کَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآءِ ؕ"[2](اس کا سینہ تنگ خوب رکا ہوا کر دیتاہے گویا کسی کی زبردستی سے آسمان پر چڑھ رہا ہے۔ت)کے آڑے آتی۔دل تنگ ہوکر گورکافر کے مثل ہوجاتااور فضیلت کا منکر کلیجہ چار چار اچھلتا گویا آسمان کو چڑھا جاتاہے "کَذٰلِکَ یَجْعَلُ اللہُ الرِّجْسَ عَلَی الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿۱۲۵﴾"[3]والعیاذبالله رب العٰلمین۔ والله سبحٰنہ تعالٰی اعلم(الله یوں ہی عذاب میں ڈالتا ہے ایمان نہ لانے والوں کو۔اورالله رب العالمین کی پناہ۔اورالله سبحٰنہ تعالٰی خوب جانتاہے۔ت)
__________________
رسالہ
صلات الصفاء فی نور المصطفٰی
ختم ہوا
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع