30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شہادت سایہ ہر شخص لطیف ترست وچوں لطیف ترازوے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نباشد اوراسایہ چہ صورت داردعلیہ وعلٰی آلہ الصلوات والتسلیمات [1]۔ |
عالم شہادت میں ہرشخص کا سایہ اس سے زیادہ لطیف ہوتا ہے۔چونکہ آپ سے بڑھ کر کوئی شئے لطیف نہیں ہے لہذا آپ کے سایہ کی کوئی صورت نہیں بنتی۔آپ پر اور آپ کی آل پر درودوسلام ہو۔(ت) |
اسی کے مکتوب ۱۲۲میں فرمایا:
|
واجب راتعالٰی چر اظل بودکہ ظل موہم تولید بہ مثل ست و منبی از شائبہ عدم کمال لطافت اصل،ہرگاہ محمدرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم را از لطافت ظل نبود خدائے محمدرا چگونہ ظل باشد[2]اھ۔جل وعلا وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
واجب تعالٰی کا سایہ کیسے ہوسکتاہے کہ سایہ تو مثل کے پیدا ہونے کا وہم پیدا کرتاہے اورعدم کمال لطافت کے شائبہ کی خبر دیتاہے۔جب محمدرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا سایہ بوجہ آپ کی لطافت کے نہ تھا آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے خدا جل وعلاکا سایہ کیونکر ہوسکتاہے۔(ت) |
اقول:(میں کہتاہوں۔ت)مطالع المسرات شریف میں امام اہلسنت سیدنا ابوالحسن اشعری رحمہ الہ تعالٰی سے:
|
انہ تعالٰی نورلیس کالانوار والروح النبویۃ القدسیۃ لمعۃ من نورہٖ والملٰئکۃ شررتلك الانوار[3]۔ |
الله تعالٰی نور ہے مگر انوار کی مثل نہیں اورنبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی روح اقدس الله تعالٰی کے نور کا جلوہ ہے اور ملائکہ ان انوار کی جھلك ہیں۔(ت) |
پھر اس کی تائید میں حدیث کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
اول ماخلق الله نوری ومن نوری خلق کل شیئ[4]۔ |
الله تعالٰی نے سب سے پہلے میرا نور بنایا اورمیرے نور سے تمام اشیاء کو پیدا فرمایا(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع