30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا شرط نہیں۔
سادسًا بَلکہ اس طور پر جو مانع نے اختیار کیا،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ و سلم سب سے پہلے مخلوق الٰہی نہ رہیں گے،دو چیزیں حضور سے پہلے مخلوق قرار پائیں گی اوریہ خلافت حدیث وخلافت نصوص ائمہ قدیم وحدیث۔حدیث میں ارشاد ہوا:
|
یاجابر ان الله خلق قبل الاشیاء نورنبیك من نورہٖ[1]۔ |
اے جابر!الله تعالٰی نے تمام اشیاء سے پہلے تیرے نبی کے نور کو اپنے نور سے پیدا کیا۔ |
یہاں دو اضافتیں ہیں:نور نبی ونور خدا۔اورمشتہر کے نزدیك اضافت میں مغائرت شرط ہے تو نور نبی غیر ہو اورنور خدا یر خدا، اورغیر خدا جو کچھ ہے مخلوق ہے تو نور خدا مخلوق ہوا اور اس نور سے نور نبی بنا،تو ضرر نورخدا نور نبی سے پہلے مخلوق تھا اورنو نبی باقی سب اشیاء سے پہلے بنا،اوراشیاء میں خود نبی صلی الله تعالٰی علیہ و سلم بھی ہیں،تو نور نبی نبی صلی الله تعالٰی علیہ و سلم سے پہلے بنا اور اس سے پہلے نور خدا بنا،تو نبی صلی الله تعالٰی علیہ و سلم سے دو مخلوق پہلے ہوئے،یہ محض باطل ہے۔
سابعًا: حل یہ ہے کہ ایسا غوجی میں ذاتی مقابل عرضی ہے بایں معنی الله عزوجل نور ذاتی ونور عرضی،دونوں سے پاك ومنزہ ہے مگر وہ یہاں نہ مراد نہ مفہوم اورعام محاورہ میں ذاتی مقابل صفاتی واسمائی ہے اوریہاں یہی مقصود،بایں معنٰی الله عزوجل کے لئے نور ذاتی ونور صفاتی ونوراسمائی سب ہیں کہ اس کی ذات وصفات وامساء کی تجلیاں ہیں،نبی صلی الله تعالٰی علیہ و سلم تجلی ذات اور انبیاء واولیاء وسائر خلق الله تجلی اسماء وصفات ہیں جیسا کہ ہم نے فتوائے دیگر میں شیخ محقق سے نقل کیا،رحمہ الله تعالٰی۔والله تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم وصلی الله تعالٰی علٰی خیر خلقہ سیدنا محمدواٰلہٖ وسلم۔
_____________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع