دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

عدلا،فلو کان الذاتی مقتضی الذات اتحد لازمھما حسنا وقبحا،فانما یراد(ای بالذاتی)ما یجزم بہ العقل لفعل من الصفۃ بمجرد تعقلہ کائناعن صفۃ نفس من قام بہ فباعتبارھا یوصف بانہ عدل حسن اوضدہٖ [1]اھ

کی حقیقت سے زائد نہیں۔اگر ذاتی مقتضائے ذات ہوتا تو ان دونوں کا لازم حسن وقبح کے اعتبار سے متحدہوجاتا کیونکہ ذاتی سے مراد وہ ہے کہ عقل اس کے ساتھ جزم کرے کسی فعل کے لئے صفت سے،محض اس کے متعقل ہونے کی وجہ سے اس ذات کی صفت سے جس کے ساتھ وہ قائم ہے اسی کے اعتبار سے اس کو عدل وحسن یا اس کی ضد کے ساتھ متصف کیا جاتاہے اھ(ت)

ثانیًا: ذاتی میں یائے نسبت ہے،ذاتی منسوب بہ ذات اورمتغائرین میں ہراضافت مصح نسبت جو چیز دوسرے کی طرف مضاف ہوگی وہ ضرور اس کی طرف منسوب ہوگی کہ اضافت بھی ایك نسبت ہی ہے،تو جب نور ذات کہنا صحیح ہے تو نور ذاتی کہنا بھی قطعًا صحیح ہوگا ورنہ نسبت ممتنع ہوگی تو نورذات کہنا بھی باطل ہوجائے گا ھذا خلف۔

ثالثًا:نورذات کہنا جس کا جواز مانع کو بھی تسلیم ہے اس میں اضافت بیانیہ ہویعنی وہ نور کہ عین ذات الٰہی ہے تو معاذالله نور رسالت کا عین ذات الوہیت ہونا لازم آتاہے پھر یہ کیوں نہ منع ہوا،اگرکہئے کہ یہ معنے مراد نہیں بَلکہ اضافت لامیہ ہے اوراس کی وجہ تشریف جیسے بیت الله وناقۃ الله وروح الله ،تو اسی معنٰی پر نور ذاتی میں کیا حرج ہے یعنی وہ نور کہ ذات الٰہی سے نسبت خاصہ ممتازہ رکھتاہے۔ شرح المواھب للعلامۃ الزرقانی میں ہے:

اضافۃ تشریف واشعاربانہ خلق عجیب وان لہ شانا لہ مناسبۃ ما الی الحضرۃ الربوبیۃ علی حد قولہ تعالٰی ونفخ فیہ من روحہ[2]۔

اضافت تشریفیہ ہے اوریہ بتانا ہے کہ آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عجیب مخلوق ہیں اوربارگاہ ربوبیت میں آپ کو خاص نسبت ہے جیسے"وَ نَفَخْتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ" [3](اور میں اس میں اپنی طرف کی خاص معزز روح پھونك دوں۔(ت)

 


 

 



[1] تحریر الاصول المقالۃ الثانیہ الباب الاول الفصل الثانی مصطفی البابی مصر ص ۲۲۵و۲۲۶

[2] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المقصد الاول دارالمعرفۃ بیروت ۱/۴۶

[3] القرآن الکریم ۱۵/۲۹ و ۳۸/۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن