30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اول ما خلق الله نوری،اول ماخلق الله القلم،اول ما خلق الله العقل۔کذا فی تاریخ الخمیس[1]وسر الاسرار۔ |
سب سے پہلے الله تعالٰی نے میرے نور کو پیدافرمایا،سب سے پہلے الله تعالٰی نے قلم کو پیدا فرمایا،سب سے پہلے الله تعالٰی نے عقل کو پیدا فرمایا،تاریخ خمیس اورسرالاسرار میں یونہی ہے۔(ت) |
اورذاتی نور کہنے سے نور رسول کریم علیہ التحیۃ والتسلیم کو جزء ذات یا عین ذات یا ٹکڑا ذات خدائے تعالٰی کا کہنا لازم آتاہے،یہ کلام کفر ہے اورنبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا قدیم ہونا لازم آتاہے کیونکہ ذاتی کے معنی اگر اصطلاحی لئے جائیں تو جز خدایا عین خدا یا ٹکڑا ذات خدا کا ہونا لازم آتاہے،یہی کلام کفر ہے اورعقائد بعض جہّال کے یہی ہیں،اس سبب سے نور رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو نور ذاتی یا ذاتی نور یا الله تعالٰی کی ذات کا ٹکڑا نہ کہنا چاہیے،اگر نور رسول خدا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو نور خدا یا نور مخلوق خدا یا نور ذات خدایا نور جمال خدا کہے تو کہنا جائز ہے جیسا کہ حضرت غوث الاعظم رحمۃ الله علیہ نے پنی کتاب سرالاسرار میں فرمایا ہے:
|
لما خلق الله تعالٰی روح محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اولا من نور جمالہ[2]۔ |
سب سے پہلے الله تعالٰی نے روح محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو اپنے نور جمال سے پیدا فرمایا۔(ت) |
اورحدیث قدسی میں آیا ہے:
|
خلقت روح محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من نور وجھی[3] کما قال النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اول ماخلق الله روحی اول ماخلق الله نوری[4]۔ |
میں نے روح محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو اپنی ذات کے نور سے پیدا فرمایا جیسا کہ نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ سب سے پہلے الله تعالٰی نے میری روح کو پیدافرمایا، سب سے پہلے الله تعالٰی نے میرے نور کو پیدا فرمایا۔(ت) |
کیونکہ ایك چیز کو دوسرے کی طرف اضافت کرنے سے جزء اس کا یا عین اس کا لازم نہیں آتا ہے کیونکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع