30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
التقریر المنیر ما اغنی عن کل تکلف ولله الحمد وقد کان منح للعبد الضعیف ثم رأیت فی شرح العشماوی جزاہ الله تعالٰی عنی وعن المسلمین خیرًا کثیرًا اٰمین! |
نے ہر تکلیف سے بے نیازی عطافرمائی۔اورتمام تعریفیں الله ہی کے لئے ہیں۔الله تعالٰی نے یہ تقریر اس عبدضعیف کو القاء فرمائی پھر میں نے اس کو عشماوی کی شرح میں دیکھا۔الله تعالٰی میری طرف سے اورتمام مسلمانوں کی طرف سے انکو بہت زیادہ جزاء خیر عطافرمائے۔آمین۔(ت) |
ثانیًا اقول:یہ شبہ بھی دفع ہوگیا کہ خلق میں کفار ومشرکین بھی ہیں،وہ محض ظلمت ہیں تو نور مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے کیونکر بنے اورنرے نجس ہیں تو اس نور پاك سے کیونکر مخلوق مانے گئے۔وجہ اند فاع ہماری تقیر سے روشن،ظلمت ہو یا نور،جس نے خلعت وجود پایاہے اس کے لئے تجلی آفتاب وجود سے ضرور حصہ ہے اگرچہ نورنہ ہو صرف ظہور ہوکما تقدم (جیساکہ آگے آئے گا۔ت)اورشعاع شمس ہر پاك وناپاك جگہ پڑتی ہے وہ جگہ فی نفسہٖ پاك ہے اس سے دھوپ ناپاك نہیں ہوسکتی۔
ثالثًا اقول:یہ بھی ظاہر ہوگیا کہ جس طرح مرتبہ وجود میں سرف ایك ذات حق ہے باقی سب اسی کے پر تو وجود سے موجود، یونہی مرتبہ ایجاد میں صرف ایك ذات مصطفٰی ہے باقی سب پراسی کے عکس کا فیضان وجود،مرتبہ کون میں نور احدی آفتاب ہے اورتمام عالم اس کے آئینے اور مرتبہ تکوین میں نور احمدی آفتاب ہے اورساراجہان اس کے آبگینے،وفی ھذا اقول(اوراسی سلسلہ میں میں کہتاہوں): ؎
خالق کل الورٰی ربك لاغیرہ نورك کل الورٰی غیرك لم لیس لن
ای لم یوجد ولیس موجود اولن یوجدابدا[1]۔
(کل مخلوق کا پیدا کرنے والا آپ کا رب ہی ہے،آپ ہی کا نور کل مخلوق ہے اورآپ کا غیر کچھ بھی نہ تھا،نہ ہے،نہ ہوگا۔ت)
رابعًا اقول:نور اَحَدی تو نوراحدی،نور احمدی پر بھی یہ مثال منیر مثال چراغ سے احسن و اکمل ہے،ایك چراغ سے بھی اگرچہ ہزاروں چراغ روشن ہوسکتے ہیں بے اس کے کہ ان چراغوں میں اس کا کوئی حصہ آئے مگر دوسرے چراغ صرف حصول نو ر میں اسی چراغ کے محتاج ہوئے،بقاء میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع