دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اس تخلیق کے اصل معنی تو الله ورسول جانیں،جل وعلا و صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عالم میں ذات رسول کو تو کوئی پہچانتا نہیں۔ حدیث میں ہے:

یا ابابکر لم یعرفنی حقیقۃ غیر ربی [1]۔

اے ابوبکر!مجھ جیسا میں حقیقت میں ہوں میرے رب کے سوا کسی نے نہ جانا۔

ذات الٰہی سے اس کے پیداہونے کے حقیقت کسے مفہوم ہومگر اس میں فہم ظاہر بیں کا جنتا حصہ ہے وہ یہ ہے کہ حضر ت حق عزجلالہ،نے تمام جہان کو حضور پرنورمحبوب اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے واسطے پیدا فرمایا،حضور نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا۔

لولاك لما خلقت الدنیا[2]۔

اگر آپ نہ ہوتے تو میں دنیا کو نہ بناتا۔(ت)

آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام سے ارشادہوا:

لولا محمد ماخلقتك ولا ارضا ولا سماء [3]۔

اگر محمد نہ ہوتے تو میں نہ تمہیں بناتا نہ زمین وآسمان کو۔(ت)

توساراجہان ذات الٰہی سے بواسطہ حضور صاحب لولاك صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پیدا ہوا یعنی حضور کے واسطے حضور کے صدقے حضور کے طفیل میں۔

لا انہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم استفاض الوجود من حضرۃ العزۃ ثم ھو افاض الوجود علی سائر البریۃ کما تزعم کفرۃ الفلاسفۃ من توسیط العقول،تعالٰی الله عما یقول الظالمون علواکبیر ا،ھل من خلاق غیر الله ۔

یہ بات نہیں کہ حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے الله سے جود حاصل کیا پھر باقی مخلوق کو آپ نے وجود دیا جیسے فلاسفہ کافر گمان کرتے ہیں کہ عقول کے واسطے دوسری چیزیں پیدا ہوتی ہیں،الله تعالٰی ان ظالموں کے اس قول سے بُلند وبالا ہے، کیا الله تعالٰی کے علاوہ بھی کوئی خالق ہوسکتاہے۔(ت)

 


 

 



[1] مطالع المسرات مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آبادص۱۲۹

[2] تاریخ دمشق الکبیر باب ذکر عروجہ الی السماء الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/۲۹۷

[3] المواھب اللدنیۃ المقصد الاول المکتب الاسلامی بیروت ۱/۷۰،مطالع المسرات الحزب الثانی مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ص۲۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن