دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

جس پر تجلی کہ وہ روشن ہوگیا اورذات شمس سے کچھ جد ا نہ ہوا مگر ٹھیك مثال کی وہاں مجال نہیں،جو کہا جائے گا ہزاراں ہزار وجوہ پر ناقص وناتمام ہوگا،بلاشبہ طریق اسلم قول خالد ہے اور وہی مذہب ائمہ سلف رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔والله سبحٰنہ و تعالٰی اعلم

مسئلہ ۴۰:پیش نظر رہے یہ بات کہ میں کوئی عالم وفاضل نہیں ہوں کہ بحث ومباحثہ کا خیال درمیان میں آئے،فقط دریافت کرنے کی غرض سے فدویا نہ لکھتاہوں تاکہ میری عقیدے میں جو کچھ غلطی ہو وہ صحیح ہوجائے،مجھ کو ایسا معلوم ہے کہ تمام مخلوقات انسان کا یہ حال ہے کہ غلاظت آلودہ پیداہوتے ہیں مگر خدانے محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو ان سب باتوں سے محفوظ رکھا اورتمام مخلوقات پر ان کو بزرگی عنایت فرمائی ہے۔اگر یہ بات سچی ہے تو حدیث شریف کے معنٰی مجھ کو یوں معلوم ہیں، ملاحظہ فرمائے گا:

قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یا جابر ان الله خلق نورنبیك من نورہ[1]۔

فرمایا رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اے جابر!تحقیق الله تعالٰی نے پیدا کیا ذات نبی تیرے کو اپنے نور سے۔

مثال چراغ کی جو جناب نے فرمائی ہے اس میں مجھ کو شك ہے،چاہتاہوں کہ شك دور ہوجائے،مثلًا ایك چراغ سے دوسرا چراغ روشن کیا اوردوسرے چراغ سے اور بہت سے چراغ روشن کئے گئے،پہلے اور دوسرے میں کچھ کمی نہیں آئی،یہ آپ کا فرمانا صحیح اور بجا ہے لیکن یہ سب چراغ نام اورذات اورروشنی میں ہم جنس ہیں یا نہیں اوریہ سب مرتبہ برابر ہونے کارکھتے ہیں یا نہیں ؟ بینوا توجروا(بیان کرو اجر پاؤ۔ت)

الجواب:

نجاست سے آلودہ پیداہونے میں سب مخلوق شریك نہیں،تمام انبیاء علیہم السلام پاك ومنزہ پیداہوئے بَلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ حضرات حسنین رضی الله تعالٰی عنہما بھی صاف ستھرے پیدا ہوئے۔نور کے معنی فضل کے نہیں۔مثال سمجھانے کو ہوتی ہے نہ کہ ہر طرح برابری بتانے کو۔قرآن عظیم میں نورالٰہی کی مثال دی " کَمِشْکٰوۃٍ فِیۡہَا مِصْبَاحٌ ؕ"[2] (جیسے ایك طاق کہ اس میں چراغ ہے۔ت)کہاں چراغ اورقندیل اورکہاں نوررب جلیل، یہ مثال وہابیہ کے اس اعتراض کے دفع کو تھی کہ نورالٰہی سے نور نبوی پیدا ہواتو نور الٰہی کا ٹکڑا جداہونا لازم آیا،اسے بتایا گیا کہ چراغ سے چراغ روشن ہونے  


 

 



[1] المواھب اللدنیۃ المقصد الاول اول المخلوقات المکتب الاسلامی بیروت ۱/۷۱و۷۲

[2] القرآن الکریم ۲۴/۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن