30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذکرہ فی المبحث الثانی بعد النوع الستین من اٰفات اللسان فی مسئلہ ذم الطعام۔ |
اس کو علامہ نابلسی نے نوع نمبر ساٹھ جو کہ زبان کی آفتوں کے بیان میں ہے کہ بعد،کھانے کی برائی بیان کرنے کے مسئلہ کے ضمن میں ذکر فرمایا ہے۔(ت) |
مطالع المسرات شرح دلائل الخیرات میں ہے:
|
قد قال الاشعری انہ تعالٰی نور لیس کالا نواروالروح النبویۃ القدسیۃ لمعۃ من نورہ والملائکۃ شرر تلك الانوار وقال صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اول ماخلق الله نوری ومن نوری خلق کل شیئ وغیرہ مما فی معناہ [1]۔ |
یعنی امام اجل امام اہلسنت سید نا ابوالحسن اشعری قدس سرہ (جن کی طرف نسبت کر کے اہل سنت کو اشاعرہ کہا جاتاہے) ارشاد فرماتے ہیں کہ الله عزوجل نور ہے نہ اورنوروں کی مانند اورنبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی روح پاك اسی نور کی تابش ہے اورملائکہ ان نوروں کے ایك پھول ہیں،اوررسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں سب سے پہلے الله تعالٰی نے میرا نور بنایا اورمیری ہی نور سے ہر چیز پیدا فرمائی۔اوراس کے سوا اورحدیثیں ہیں جو اسی مضمون میں وارد ہیں۔والله سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۳۹: از ٹانڈہ ضلع مرادآباد مرسلہ مولوی الطاف الرحمن صاحب پیپسانوی ۱۴شعبان ۱۳۱۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بعض مولود شریف میں جو نور محمدی کو نور خدا سے پیداہوا لکھا ہے اس میں زید کہتاہے بشرط سحت یہ متشابہ کے حکم میں ہے اورعمرو کہتاہے یہ انفکاك ذات سے ہوا ہے۔
بکر کہتاہے کہ یہ مثل شمع سے شمع روشن کرلینے کے ہوا ہے۔
اورخالد کہتاہے متشابہات میں مذہب اسلم رکھتا ہوں اورسالم کو برا نہیں جانتا،اس میں چون وچرا بیجا ہے۔بینوا توجروا(بیان کرو اوراجر پاؤ گے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع