30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والیہ النور وھو النورصل وسلم وبارك عی نورك المنیر الذی خلقتہ من نورك و خلقت من نورہ الخلق جمیعا وعلٰی اشعۃ انوارہٖ واٰلہٖ واصحابہٖ نجومہٖ واقمارہٖ اجمعین(اٰمین) |
جس کی طرف نور ہے اوروہی نور ہے۔درود وسلام اوربرکت نازل فرما اپنے نور پرجوروشن کرنے والاہے۔جس کو تو نے اپنے نور سے پیدا فرمایا۔اورتمام مخلو ق کو اس کے نور سے پیدا فرمایا۔اوراس کے انورا کی شعاعوں پر اور اس کے آل واصحاب پر جو اس کے ستارے اورچاند ہیں۔سب پر۔اے الله !ہماری دعا کو قبول فرما۔(ت) |
امام اجل سیدنا امام مالك رضی الله تعالٰی عنہ کے شاگرد اورامام ابجل سیدنا امام احمد بن حنبل رضی الله تعالٰی عنہ کے استاذ اورامام بخاری وامام مسلم کے استاذ الاستاذ حافظ الحدیث احد الاعلام عبدالرزاق ابو بکر بن ہمام نے اپنی مصنف میں حضرت سیدنا وابن سیدنا جابر بن عبدالله انصاری رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کی:
|
قال قلت یارسول الله بابی انت وامی اخبرنی عن اول شیئ خلقہ الله تعالٰی قبل الاشیاء قال یا جابر ان الله تعالٰی قد خلق قبل الاشیاء نورنبیك من نورہٖ فجعل ذٰلك النور یدور بالقدرۃ حیث شاء الله تعالٰی ولم یکن فی ذٰلك الوقت لوح ولا قلم ولاجنۃ ولا نار ولا ملك ولاسماء ولاارض ولا شمس ولا قمر ولا جنی ولا انسی،فلما ارادالله تعالٰی ان یخلق الخلق قسم ذٰلك النور اربعۃ اجزاء فخلق من الجزء الاول القلم، و من الثانی اللوح،ومن الثالث العرش،ثم قسم الجزء الرابع اربعۃ اجزاء فخلق من الجزء الاول حملۃ العرش ومن الثانی الکرسی |
یعنی وہ فرماتے ہیں میں نے عرض کی:یارسول الله !میرے ماں باپ حضور پر قربان،مجھے بتا دیجئے کہ سب سے پہلے الله عزوجل نے کیا چیز بنائی،فرمایا:اے جابر!بیشك بالیقین الله تعالٰی نے تمام مخلوقات سے پہلے تیرے نبی کا نور اپنے نور سے پیدا فرمایا،وہ نور قدرت الٰہی سے جہاں خدا نے چاہا دورہ کرتارہا۔اس وقت لوح،قلم،جنت،دوزخ،فرشتے، آسمان، زمین،سورج،چاند،جن،آدمی کچھ نہ تھا۔پھر جب الله تعالٰی نے مخلوق کو پیدا کرناچاہا اس نور کے چار حصے فرمائے،پہلے سے قلم،دوسرے سے لوح،تیسرے سے عرش بنایا۔پھر چوتھے کے چار حصے کئے،پہلے سے فرشتگان حامل عرش، دوسرے سے کرسی،تیسرے سے باقی ملائکہ پیدا کئے۔پھر |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع