30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتے ہیں:
|
(ومنہا انہ راٰی الله تعالٰی بعینیہ)یقظۃ علی الراجح (وکلمہ الله تعالٰی فی الرفیع الا علی)علی سائر الامکنۃ و قدروی ابن عساکر عن انس رضی الله تعالٰی عنہ مرفوعا لما اسری لی قربنی ربی حتی کان بینی وبینہ قاب قوسین اوادنی [1]۔ |
نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے خصائص سے ہے کہ حضور نے الله عزوجل کو اپنی آنکھوں سے بیداری میں دیکھا،یہی مذہب راجح ہے،اورالله عزوجل نے حضور سے اس بُلند وبالا تر مقام میں کلام فرمایا جو تمام امکنہ سے اعلٰی تھا اوربیشك ابن عساکر نے انس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:شب اسراء مجھے میرے رب نے اتنا نزدیك کیا کہ مجھ میں اوراس میں دوکمانوں بَلکہ اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا۔ |
اسی میں ہے:
|
قد اختلف العلماء فی الاسراء ھل ھوا اسراء واحد او اثنین مرۃ بروحہ وبدنہ یقظۃ ومرۃ مناما او یقظۃ بروحہ وجسدہ من المسجدالحرام الی المسجد الاقصی ثم منا ما من المسجدالاقصٰی الی العرش[2]۔ فالحق انہ اسراء واحد بروحہ وجسدہ یقظۃ فی القصۃ کلھا والی ھذا ذھب الجمہور من علماء المحدثین و الفقہاء والمتکلمین [3]۔ |
علماء کو اختلاف ہوا کہ معراج ایك ہے یا دو،ایك بار روح و بدن اقدس کے ساتھ بیداری میں اورایك بارخواب میں یا بیداری میں روح وبدن مبارك کے ساتھ مسجد الحرام سے مسجد اقصٰی تک،پھر خواب میں وہاں سے عرش تک۔ اورحق یہ ہے کہ وہ ایك اسراء ہے اورسارے قصے میں یعنی مسجد الحرام سے عرش اعلٰی تك بیداری میں روح وبدن اطہر ہی کے ساتھ ہے۔جمہور علماء ومحدثین وفقہاء ومتکلمین سب کا یہی مذہب ہے۔ |
[1] المواھب اللدنیۃ المقصد الرابع الفصل الثانی المکتب الاسلامی بیروت ۲/۶۳۴،شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ المقصد الرابع الفصل الثانی دارالمعرفۃ بیروت ۵/۲۵۱و۲۵۲
[2] المواھب اللدنیۃ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳/۷
[3] المواھب اللدنیۃ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳/۷،المواھب اللدنیۃ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳/۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع