30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام ابن الخطیب مصری مواہب شریف میں فرماتے ہیں:
|
جزم بہ معمر واٰخرون وھوقول الاشعری وغالب اتباعہ[1]۔ |
یعنی امام معمر بن راشد بصری اوران کے سوا اورعلماء نے اس پر جزم کیا،اوریہی مذہب ہے امام اہلسنت امام ابوالحسن اشعری اوران کے غالب پَیروؤں کا۔ |
علامہ شہاب خفاجی نسیم الریاض شرح شفائے امام قاضی عیاض میں فرماتے ہیں:
|
الاصح الراجح انہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رای ربہ بعین راسہ حین اسری بہ کما ذھب الیہ اکثر الصحابۃ[2]۔ |
مذہب اصح وراجح یہی ہے کہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے شب اسرا اپنے رب کو بچشم سردیکھا جیسا کہ جمہور صحابہئ کرام کا یہی مذہب ہے۔ |
امام نووی شرح صحیح مسلم میں پھر علامہ محمدبن عبدالباقی شرح مواہب میں فرماتے ہیں:
|
الراجح عند اکثر العلماء انہ طرای ربہ بعین راسہ لیلۃ المعراج[3]۔ |
جمہور علماء کے نزدیك راجح یہی ہے کہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے شب معراج اپنے رب کو اپنے سر کی آنکھوں سے دیکھا۔ |
ائمہ متاخرین کے جدا جدااقوال کی حاجت نہیں کہ وہ حد شمار سے خارج ہیں اورلفظ اکثر العلماء کہ منہاج میں فرمایا کافی ومعنی۔ والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۳۷: از کانپور محلہ بنگالی محل مرسلہ حدم علی خاں وکاطم حسین ۱۱محرم الحرام ۱۳۲۰ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہمارے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا شب معراج مبارك عرش عظیم تك تشریف لے جانا علمائے کرام وائمہ اعلام نے تحریر فرمایا ہے یا نہیں ؟زید کہتاہے یہ محض جھوٹ ہے،اس کا یہ کہنا کیسا ہے ؟بینوا توجروا (بیان فرماؤ اجردئے جاؤ گے۔ت)
الجواب:
بیشك علمائے کرام ائمہ دین عدول ثقات معتمدین نے اپنی تصانیف جلیلہ میں اس کی اور اس سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع