30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھائی کے بیٹے اورصدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ کے نواسے ہیں راوی کہ وہ نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو شب معراج دیدار الٰہی ہونا مانتے:وانہ یشتد علیہ انکارھا [1]اھ ملتقطا۔اوران پر اس کا انکار سخت گراں گزرتا۔
یوں ہی کعب احبار عالم کتب سابقہ وامام ابن شہاب زہری قرشی وامام مجاہد مخزومی مکی وامام عکرمہ بن عبدالله مدنہ ہاشمی وامام عطا بن رباح قرشی مکی۔استاد امام ابو حنیفہ وامام مسلم بن صبیح ابوالضحی کو فی وغیرہم جمیع تلامذہ عالم قرآن حبر الامہ عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہم کا بھی یہی مذہب ہے۔امام قسطلانی مواہب لدنیہ میں فرماتے ہیں:
|
اخرج ابن خزیمۃ عن عروہ بن الزبیر اثباتھا وبہ قال سائر اصحاب ابن عباس وجزم بہ کعب الاحبار والزھری [2]الخ۔ |
ابن خزیمہ نے عروہ بن زبیر رضی الله تعالٰی عنہاسے اس کا اثبات روایت کیاہے۔ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما کے تمام شاگردوں کا یہی قول ہے۔کعب احبار اورزہری نے اس پر جزم فرمایا ہے۔الخ۔(ت) |
اقوال من بعدھم من ائمّۃ الدین
امام خلّال کتاب السن میں اسحٰق بن مروزی سے راوی،حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ الله تعالٰی رؤیت کو ثابت مانتے اوراس کی دلیل فرماتے:
|
قول النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رأیت ربی [3] اھ مختصرًا۔ |
نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے میں نے اپنے رب کو دیکھا۔ |
نقاش اپنی تفسیر میں اس امام سند الانام رحمہ الله تعالٰی سے راوی:
|
انہ قال اقول بحدیث ابن عباس بعینہ راٰی ربہ راٰہ راٰہ راٰہ حتی انقطع نفسہ[4]۔ |
یعنی انہوں نے فرمایا میں حدیث ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما کا معتقد ہوں نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے رب کو اسی آنکھ سے دیکھا دیکھا دکھا،یہاں تك فرماتے رہے کہ سانس ٹوٹ گئی۔ |
[1] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ بحوالہ ابن خزیمہ المقصد الخامس دارالمعرفۃ بیروت ۱/۱۱۶
[2] المواھب اللدنیۃ المقصد الخامس المکتب الاسلامی بیروت ۳/۱۰۴
[3] المواھب اللدنیۃ بحوالہ الخلال فی کتاب السن المقصد الخامس المتکب الاسلامی بیروت ۳/۱۰۷
[4] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی بحوالہ النقاش عن احمد وامام رؤیۃ لربہ المکتبۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱/۱۵۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع