30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام جلال الدین سیوطی خصائص کبرٰی اورعلامہ عبدالرؤ ماوی تیسیرشرح جامع صغیر میں فرماتے ہیں:یہ حدیث بسند صحیح ہے [1]۔
ابن عساکر حضرت جابربن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی،حضور سیدالمرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لان الله اعطی موسی الکلام واعطانی الرؤیۃ لوجہہ و فضلنی بالمقام المحمود والحوض المورود[2]۔ |
بیشك الله تعالٰی نے موسٰی کو دولت کلام بخشی اورمجھے اپنا دیدار عطافرمایا مجھ کو شفاعت کبرٰی وحوض کوثر سے فضیلت بخشی۔ |
وہی محدث حضرت عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی:
|
قال قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قال لی ربی نخلت ابرٰھیم خلتی وکلمت موسٰی تکلیما واعطیتك یا محمد کفاحا[3]۔ فی مجمع البحار کفاحا ای مواجھۃً لیس بینھما حجاب ولارسول[4]۔ |
یعنی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں مجھے میرے رب عزوجل نے فرمایا میں نے ابراہیم کو اپنی دوستی دی اورموسٰی سے کلام فرمایا اورتمہیں اے محمد!مواجہ بخشا کہ بے پردہ وحجاب تم نے میرا جمال پاك دیکھا۔ مجمع البحار میں ہے کہ کفاح کا معنٰی بالمشافہ دیدار ہے جبکہ درمیان میں کوئی پردہ اورقاصد نہ ہو۔(ت) |
ابن مردویہ حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی:
|
سمعت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وھو یصف سدرۃ المنتہٰی(وذکر الحدیث الی ان قالت) قلت یارسول الله |
یعنی میں نے سنا رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سدر المنتہٰی کا وصف بیان فرماتے تھے میں نے عرض کی یارسول الله !حضو ر نے اس کے |
[1] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث رأیت ربی مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۲/۲۵،الخصائص الکبرٰی حدیث ابن عباس رضی الله عنہما مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۱/۱۶۱
[2] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن جابر حدیث ۳۹۲۰۶مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۴/۴۴۷
[3] تاریخ دمشق الکبیر باب ذکر عروجہ الی السماء واجتماعہ بجماعۃ من الانبیاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/۲۹۶
[4] مجمع بحار الانوار باب کف ع تحت اللفظ کفح مکتبہ دارالایمان مدینہ منورہ ۴/۴۲۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع