30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
منبہ المنیۃ بوصول الحبیب الی العرش و الرّؤیۃ ۱۳۲۰ھ
(محبوب خدا صلی الله علیہ وسلم کی عرش تك رسائی اوردیدار الٰہی کےبارےمیں مطلوب سےخبردار کرنیوالا)
بسم الله الرحمن الرحیم ط
مسئلہ ۳۶:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شب معراج نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا اپنے رب کو دیکھنا کس حدیث سے ثابت ہے ؟بینواتوجروا(بیان فرمائےے اوراجر دیے جاؤ گے۔ت)
الجواب:
الاحادیث المرفوعہ(مرفوع حدیثیں)
امام احمد اپنی مسند میں حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی:
|
قال قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم رأیت ربی عزوجل[1]۔ |
یعنی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں میں نے اپنے رب عزوجل کو دیکھا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع