30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام الوہابیہ علیہ ماعلیہ اپنے مقر کو پہنچا،اب یہ حدیثیں کسے دکھائیں کہ اوبے بصر بدزبان! تیرے نزدیك تو ''وہ کسی چیز کے مختار نہیں،ان کو کسی نوع کی قدرت نہیں،کسی کام میں نہ بالفعل ان کو دخل ہے نہ اس کی طاقت رکھتے ہیں اپنی جان تك کے نفع ونقصان کے مالك نہیں دوسرے کا تو کیا کرسکیں،الله کے یہاں کا معاملہ انکے اختیار سے باہر ہے،وہاں کسی کی حمایت نہیں کرسکتے کسی کے وکیل نہیں بن سکتے [1]۔''
ان حدیثوں کو سوجھ کو وہ بتملیك الٰہی عزوجل جنت کے مالک،کارکانہ الٰہی کے مختار ہیں،ضمانتیں فرماتے ہیں،اپنے ذمے لیتے ہیں،عطا فرماتے ہیں،بیع کردیتے ہیں،ہر عاقل جانتاہے کہ بیع وہی کرے گا جو خود مالك ہویا مالك کی طرف سے ماذون ومختار، ورنہ فضولی ہے جس کا قصد فضول اورعقد بیکار۔
الحمدلله اہل حق کے نزدیك نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو نفاذ تصرف کی دونوں وجہیں حاصل،حقیقت عطائیہ لیجئے تو وہ ضرور مالك جنان،بَلکہ مالك جہان ہیں۔اورذاتیہ لیجئے تو مالك حقیقی کے ماذون مطلق ونائب کامل ہاں گمراہ بددین وہ جو دونوں شقیں باطل جانے اورالله کے حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو معاذ الله فضولی محض مانے،"وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪
"[2]۔(اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔ت)
حدیث ۲۱۷:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
من بکر یوم السبت فی طلب حاجۃ فانا ضامن بقضائھا۔ابو نعیم[3] عن جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
جو شنبے کے دن تڑکے کسی حاجت کی تلاش کو جائے میں ا سکی حاجت روائی کا ذمہ دار ہوں۔(ابو نعیم نے جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حضرت سید نظام الحق والدین محبو ب الٰہی سلطان الاولیاء قدست اسرارہم کی نسبت لوگ کہتے ہیں:
"بعد جمعہ جو کیجئے کام اس کے ضامن شیخ نظام"۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع