30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کو خو ش دل پایا،عرض کی:یا امیر المومنین !اپنے یاروں کا حال ہم سے بیان کیجئے۔فرمایا،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے سب صحابہ میرے یار ہیں۔ہم نے عرض کی:اپنے خاص یاروں کاتذکرہ کیجئے۔فرمایا:رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا کوئی صحابی نہیں کہ میرا یار نہ ہو۔ہم نے عرض کی:ابو بکر صدیق کا حال بیان کیجئے۔فرمایا:یہ وہ صاحب ہیں کہ الله عزوجل نے جبریل امین ومحمدرسول الله صلی الله تعالٰی علیہما وسلم کی زبان پر ان کا نام صدیق رکھا،وہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے خلیفہ تھے،رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے انہیں ہمارے دین کی امامت کو پسند فرمایا تو ہم نے اپنی دنیا میں بھی انہیں کو پسند کیا۔ہم نے عرض کی:عمر بن خطاب کا حال بیان فرمائیے۔فرمایا:یہ وہ صاحب ہیں جن کا نام الله عزوجل کے فاروق رکھا،انہوں نے حق کو باطل سے جدا کردیا،میں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو عرض کرتے سنا کہ الٰہی !عمر بن خطاب کے سبب اسلام کی عزت دے۔ہم نے عرض کی:عثمان کا حال کہئے۔فرمایاذٰلك امرء تدعٰی فی الملاء الا علی ذالنورین کان ختن رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ابنتیہ ضمن لہ فی الجنۃ یہ وہ صاحب ہیں کہ ملاء اعلٰی وبزم بالا میں ذی النورین پکارے جاتے ہیں،سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی دوشاہزادیوں کے شوہر ہوئے،سروراکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ان کےلئے جنت میں ایك مکان کی ضمانت فرمائی ہے۔
|
خیثمۃ [1]واللالکائی والعشاری فی فضائل الصدیق وابن عساکر عنہ عن علی کرم الله تعالٰی وجھہ وراہ عنہ ابو نعیم قال سألنا علیا عن عثمٰن رضی الله تعالٰی عنہما قال ذاك امروفذکرہ[2]۔ |
خیثمہ،لالکائی اورعشاری نے فضائل صدیق میں اورابن عساکر نے انہی سے بحوالہ حضرت علی مرتضٰی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم سے اسکوروایت کی اکہ ہم نے حضر ت علی سے حضرت عثمان کے بارے میں پوچھا رضی الله تعالٰی عنہما۔ حضرت علی رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ وہ ایسے عظیم شخص ہیں،پھر پوری حدیث ذکر کی۔(ت) |
حدیث ۲۱۲:کہ سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے مکہ معظمہ میں کسی سے فرمایا کہ اپنا گھرے میرے ہاتھ بیچ ڈال کہ مسجد حرام میں زیادت فرماؤں اورتیرے لئے جنت میں مکان کا ضامن ہوں۔اس نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع