30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الاوسط وابو نعیم فی فضائل الصحابۃ وابوبکر ان الشافعی فی الغیلانیات وابوالحسن بن بشر ان فی فوائد ہٖ والخطیب فی التلخیص المتشابہ وابن عساکر فی تاریخ دمشق والدیلمی فی مسند الفردوس عن عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما۔امام جلیل جلال الدین سیوطی جمع الجوامع میں فرماتے ہیں:سندہ صحیح[1]۔اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
تکملہ کاملہ:وصل اول کی طرف پھر عود کرنا والعود احمد ؎
اعدذکر والینا لنا ان ذکرہ، ھوالمسك ماکررتہ یتضوع
(ہمارے والی کا ذکر ہمارے لئے پھر لوٹا ؤ کہ بیشك ان کا ذکر ایسی کستوری ہے جسے جتنا رگڑ ووہ خوشبو دیتی ہے۔ت)
؎ باز ہوائے چمنم آرزو ست جلوہ سرودسمنم آرزوست
(پھر مجھے چمن کی ہوا کی خواہش ہے جنبیلی کے نغمے کے جلوے کی خواہش ہے۔ت)
؎ پھر اٹھا ولولئہ یادبیابان حر م پھر کھنچا دامن دل سوائے مغیلان حرم
الله اس حدیث صحیح کے پچھلے جملے نے پھر وصل اول احادیث متعلقہ محبوب اجمل صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی آتش شوق سینے میں بھڑکا دی،کتا اپنے پیارے آقا مہربان مولٰی کا دروازہ چھوڑ کر کہاں جائے،ہر پھر کروہیں کا وہیں رہا چاہے بَلکہ والله یہ کتا اپنے پیارے کریم کا دراطہر سے ہٹا ہی نہیں،انبیاء کے دروازے پر جائے تو انہیں کا گھرہے،اولیاء کے یہاں آئے تو انہین کا درہے،ملائکہ کی منزلوں پر گزرے تو انہیں کا نگر ہے ع
کوئی اوران کے سوا کہاں وہ اگر نہیں تو جہاں نہیں
؎ یك چراغ ست دریں خانہ کہ از پرتوآں ہرکجا در نگری انجمنے ساختہ اند
(اس گھرے میں ایك چراغ ہے جس کی روشنی سے جہاں دیکھو ایك انجمن بنائے ہوئے ہیں۔ت)
؎ آسمان کواں زمیں خوان زمانہ مہمان صاحب خانہ لقب کس کا ہے تیر اتیرا
؎ بندہ ات غیر ت بردکے بردرغیرت رود دررودچوں بنگر دہم شاہ آں ایواں توئی
(تیرا غیرتمند غلام درغیر پر کیسے جاسکتاہے،اوراگر جائے تو دیکھے گا کہ اس ایوان کا بادشاہ بھی تو ہی ہے۔ت)
حدیث۲۱۱:نزال بن سبرہ فرماتے ہیں ایك دن ہم نے امیر المومین مولی علی کرم الله تعالٰی وجہہ الکریم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع