دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

کے لئے۔فرمایا:خاص عثمان کے لئے۔طلحہ بن عبید الله کو کیا کہیں گے،ایك رات رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا کجاوا پشت مرکب سے گرگیا تھا میں نے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے سنا کون ہے کہ میرا کجاوا ٹھیك کردے اور جنت لے لے۔یہ سنتے ہی طلحہ دوڑے اورکجاوا درست کردیا،حضور پر نورصلی الله تعالٰی علیہ وسلم سوار ہوئے اوران سے ارشاد فرمایا:یا طلحۃ ھذا جبریل یقرئك السلام ویقول انا معك فی اھوال یوم القیٰمۃ حتی انجیك منھا۔اے طلحہ! یہ جبریل ہیں تجھے سلام کہتے اور بیان کرتے ہیں کہ میں قیامت کے ہولوں میں تمہارے ساتھ رہوں گا یہاں تك کہ ان سے تمہیں نجات دوں گا۔زبیر بن عوام کو کیا کہیں گے،میں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھا کہ حضور آرام فرماتے تھے زبیر بیٹھے پنکھا جھلتے رہے یہاں تك کہ محبوب رب العالمین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بیدار ہوئے،فرمایا:اے ابو عبدالله !(زبیر رضی الله تعالٰی عنہ کی کنیت ہے)کیا جب سے توجھل رہا ہے؟عرض کی:میرے ماں باپ حضور پر نثار جب سے برابر جَھل رہاہوں۔سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:ھذا جبریل یقرئك السلام ویقول انا معك یوم القیٰمۃ حتی ادب عن وجھك شرر جھنم۔یہ جبریل ہیں تجھے سلام کہتے ہیں اوربیان کرتے ہیں کہ میں روز قیامت تمہارے ساتھ رہوں گا یہاں تك کہ تمہارے چہرے سے جہنم کی اڑتی ہوئی چنگاریاں دور کروں گا۔سعد بن ابی وقاص کو کیا کہیں گے،میں نے روز بدردیکھا سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے چودہ بار ان کی کمان چلہ باندھ کر انہین عطا کی اورفرمایا تیر مار،تیرے قربان میرے ماں باپ۔عبدالرحمن بن عوف کو کیا کہیں گے،میں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھا حضور حضرت خاتون جنت رضی الله تعالٰی عنہا کے یہاں تشریف فرماتھے دونوں صاحبزادے رضی الله تعالٰی عنہما بھوکے روتے بِلکتے تھے،سید المرسلمین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کون ہےکہ کچھ ہماری خدمت میں حاضر کرے،اس پر عبدالرحمن بن عوف حیس(کہ خرمائے خستہ برآوردہ، اور پنیر کو باریك کوٹ کر گھی میں گوندھتے ہیں)اور دو روٹیاں کہ ان کے بیچ میں روغن رکھا تھا لے کر حاضرہوئے،رحمت دوعالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:کفاك الله امردنیاك واما امراٰخرتك فانا لھا ضامن۔الله تعالٰی تیرے دنیا کے کام درست کردے اور تیری آخرت کے معاملہ کا تو میں ذمہ دار ہوں۔"معاذ [1]بن المثنٰی فی زیادات مسند مسددٍ والطبرانی فی


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ معاذ بن المثنٰی حدیث ۳۶۷۳۶مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۳/۴۷۔۲۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن