دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ابن سعد [1]عن محمد بن عمروبن علی مرسلًا۔

(ابن سعد نے محمد بن عمرو بن علی سے مرسلًا روایت کیا۔ت)

حدیث ۲۰۹:طلحہ بن عبیدالله احد العشرۃ المبشرۃ رضی الله تعالٰی عنہم فرماتے ہیں:روز احدمیں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو کندھیاں لے کر ایك چٹان پر بٹھادیا کہ مشرکین سے آڑہوگئی،سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے پس پشت دس مبارك سے ارشاد فرمایا:

ھذا جبریل یخبرنی انہ لایراك یوم القیٰمۃ فی ھولٍ الا انقذك منہ۔ابن عساکر[2]رضی الله تعالٰی عنہ۔

یہ جبریل مجھے خبر دے رہے ہیں کہ اے طلحہ!وہ روز قیامت تمہیں جس کسی دہشت میں دیکھیں گے اس سے تمہیں چھڑا دیں گے۔(ابن عساکر رضی الله تعالٰی عنہ نے روایت کیا۔ت)

حدیث ۲۱۰:جب امیر المومنین فاروق اعظم رضی الله تعالٰی عنہ کو ابو لولومجوسی خبیث نے خنجر مارا اورامیر المؤمنین نے مشورے کا حکم دیا(کہ میرے بعد عثمان غنی وعلی مرتضٰی وطلحہ وزبیر وعبدالرحمن بن عوف وسعد بن ابی وقاص رضی الله تعالٰی عنہم چھ صاحبوں سے مسلمان جسے مناسب تر جانیں خلیفہ بنائیں)حضرت ام المومنین حفصہ رضی الله تعالٰی عنہا خدمت امیر المومنین میں آئیں اورکہا:اے باپ میرے !بعض لوگ کہتے ہیں یہ چھ شخص پسندیدہ نہیں۔امیر المومنین نے فرمایا:مجھے تکیہ لگا کر بٹھا دو۔بٹھائے گئے،ارشاد فرمایا:''علی اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں لا تُو روز قیامت میرے ساتھ میرے درجےمیں ہوگا۔ بھلا عثمان کی شان میں کیا کہہ سکتے ہیں،میں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے سنا جس دن عثمان انتقال کرے گا آسمان کے فرشتے اس پر نماز پڑھیں گے۔میں نے عرض کی:یارسول الله !یہ فضیلت خاص عثمان کے لئے ہے یا ہر مسلمان


 

 



[1] الطبقات الکبرٰی لابن سعد ذکر جعفر بن ابی طالب دار صادر بیروت ۴/۳۸،کنز العمال حدیث ۳۳۲۱۳مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/۶۶۵

[2] کنز العمال حدیث ۳۶۶۰۶مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۳/۲۰۲،تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۳۰۶۴طلحہ بن عبیدالله داراحیاء التراث العربی بیروت ۲۷/۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن