دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حدیث ۲۰۳:سیدنا عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:بیشك عمر(رضی الله تعالٰی عنہ)کا اسلام عزت تھا اور ان کی ہجرت فتح ونصرت اوران کی خلافت میں رحمت۔خدا کی قسم گردکعبہ علانیہ نماز نہ پڑھنے پائے جب تك عمر اسلام نہ لائے۔جب وہ مسلمان ہوئے کافروں سے قتال کیا یہاں تکہ کہ ہم نے علانیہ گردکعبہ نماز ادا کی۔وانی لاحسب بین عینی عمر ملکًا یسددہ اور بیشك میں سمجھتا ہوں کہ عمر کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایك فرشتہ ہےکہ انہیں راستی ودرستی دیتاہے اورمیں سمجھتاہوں کہ عمر سے شیطان ڈرتاہے اورجب نیك بندوں کا ذکر ہوتو عمر کا ذکر لاؤ۔

ابن عساکر[1] رضی الله تعالٰی عنہ وقدمر بعضہ، اواخر الباب الاول بتخریج اٰخر غیر محدود۔

(اس کو ابن عساکر رضی الله تعالٰی عنہ نے روایت کیا،اوراس کا بعض حصہ دوسری تخریج کے ساتھ باب اول کے آخر میں گزرگیا ہے۔ت)

حدیث۲۰۴:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:

اذا جلس القاضی فی مجلسہ ھبط علیہ ملکان یسدد انہ ویوفقانہ ویرشد انہ مالم یجرفاذا جار عرجا و ترکاہ۔البیہقی [2]عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما۔

جب قاضی مجلس حکم میں بیٹھتا ہے اس پر دو فرشتے اترتے ہیں کہ وہ اسے راستی دیتے توفیق بخشتے سیدھی راہ چلاتے ہیں جب تك حق سے میل نہ کرلے جہاں اس نے میل کیا فرشتوں نے اسے چھوڑا اوراڑگئے۔(بیہقی نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۲۰۵:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:جو مسلمان کسی مسلمان کا دل خوش کرتاہے الله عزوجل اس خوشی سے ایك فرشتہ پیدا


 

 



[1] تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۵۳۰۲عمر بن خطاب رضی الله تعالٰی عنہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴۷/۶۷،کنزالعمال حدیث ۳۵۸۶۹ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۵۹۹

[2] کنز العمال عن ابن عباس حدیث ۱۵۰۱۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶/۹۹،السنن الکبرٰی للبیہقی آداب القاضی باب فضل من ابتلی بشئی الخ دارصادر بیروت ۱۰/۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن