30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اورفرماتاہے جل وعلا:
|
" ہَلْ مِنْ خٰلِقٍ غَیۡرُ اللہِ "[1]۔ |
کیا کوئی اور بھی خلق کرنے والا ہے الله کے سوا۔ |
یہاں مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم جن کا نام پاك ماحی ہے یعنی کفر وشرك کے مٹانے والے،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،وہ خود صحیح حدیثوں میں فرما رہے ہیں کہ فرشتہ تصویر کرتہاے،فرشتہ صورت بناتاہے۔فرشتہ آنکھ،کان،گوشت،استخواں،بال، کھال،خون خلق کرتاہے۔اورصرف یہی نہیں بَلکہ یہ سب کچھ فرشتے کے ہاتھ سے ہوکر جان بھی فرشتہ ڈالتا ہے۔شرك پسند گمراہوں کے نزدیك اس سے بڑھ کر اورکیا شرك ہوگا والعیاذبالله رب العٰلمین۔جبریل امین علیہ الصلٰوۃ والتسلیم تو اتنا ہی فرما کر چپ ہو رہے تھے:
|
" لِاَہَبَ لَکِ غُلٰمًا زَکِیًّا ﴿۱۹﴾ "[2]۔ |
میں تجھے ستھرا بیٹا دوں۔ |
یہاں تو ان سے کم درجہ شخص کے ہاتھوں پر دنیا بھر کے بیٹی بیٹوں کی خلق وتصویر ہو رہی ہے۔احمق جاہلو! اپنے سسکتے ایمان کی جان پر رحم کرو،یہ فرق نسبت اٹھانااقسام اسنا د مٹانا خدا جانے تمہیں کن برے حالوں پرپہنچائے گا۔مسلمانوں کو مشرك بنانا ہنسی کھیل سمجھاہے۔
حدیث ۲۰۲:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
لو لم ابعث فیکم لبعث عمر اید الله عمر بملکین یوفقانہ ویسدد انہ فاذا اخطأصرفاہ حتی یکون صوابًا۔الدیلمی [3]عن ابی بکرن الصدیق وابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
اگر نبی میں تم میں مبعوث نہ ہوتا توبیشك عمر نبی کر کے بھیجا جاتا۔الله عزوجل نے دو فرشتوں سے عمر کی تائید فرمائی ہے کہ وہ دونوں عمر کو توفیق دیتے اورہر امر مین اسے ٹھیك راہ پر رکھتے ہین اگر عمر کی رائے لغزش کرتی ہے تو فرشتے عمر کو ادھر سے پھیر دیتے ہیں تاکہ عمر سے حق ہی صادر ہو(دیلمی نے ابو بکرصدیق اورابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع