30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انہیں کی تیسری روایت میں ہے:
|
ان ملکًا مؤکلًا بالرحم اذا اراد الله ان یخلق شیئا باذن الله الحدیث [1]۔ |
بیشك عورتوں کے رحم پر ایك فرشتہ متعین ہے جب الله تعالٰی چاہتاہے کہ وہ فرشتہ باذن الٰہی کچھ خلق کرے۔ |
طبرانی کی روایت میں ہے:
|
ان النطفۃ اذا استقرت فی الرحم فمضٰی لہا اربعون یومًا جاء ملك الرحم فصور عظمہ ولحمہ ودمہ وبشرہ[2]۔ |
نطفے کو جب رحم میں ٹھہرے چلہ گزر جاتاہے فرشتہ کہ رحم پر مؤکل ہے آکر اس کی ہڈیوں،گوشت،خون اور بال کھال کی تصویر کرتاہے۔ |
حدیث ۲۰۱:صحیحین بخاری ومسلم وغیرہما میں حضرت عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
بچے کا مادہ آفرنیش چالیس دن تك ماں کے پیٹ میں جمع ہوتا ہے پھر اتنے ہی دن جما ہوا خون رہتا ہے، پھر اتنے ہی دن خون کی بوتی،ثم یرسل الله الیہ الملك فینفخ فیہ الروح جب تین چلے گزر لیتے ہیں الله تعالٰی اس کی طرف ایك فرشتہ بھیجتاہے کہ وہ اس میں جان ڈالتاہے،ھذا لفظ مسلم[3]۔(یہ مسلم کے الفاظ ہیں۔ت)الله عزوجل فرماتاہے:
|
" ہُوَ الَّذِیۡ یُصَوِّرُکُمْ فِی الۡاَرْحَامِ کَیۡفَ یَشَآءُؕ " [4]۔ |
الله ہے کہ تمہاری تصویر فرماتاہے ماؤں کے پیٹوں میں جیسے چاہے۔ |
[1] صحیح مسلم کتاب القدرباب کیفیۃ خلق الآدمی فی بطن امہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۳۳
[2] المعجم الکبیر عن حذیفہ بن اسید رضی الله عنہ حدیث ۳۰۴۱المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۳/۱۷۷،کنز العمال حدیث ۵۷۵مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/۱۲۱
[3] صحیح البخاری کتاب بدء الخلق ۱/۴۵۶ وکتا ب الانبیاء ۲/۴۶۹ قدیمی کتب خانہ کراچی،صحیح مسلم کتاب القدر باب کیفیۃ خلق الآدمی فی بطن امہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۳۲
[4] القرآن الکریم ۳/۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع