30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیوں صاحبو! یہ فرشتہ جو منہ کی حفاظت کررہا ہے دافع البلا تو نہ ہوا شاید دفع بلال اس کا نام ہوگا کہ وہ چھوڑدے کہ سانپ تمہارے منہ میں گھس جائے۔
حدیث۱۹۹:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان ابن اٰدم لفی غفلۃ عما خلق لہ ویبعثالله ملکًا فیحفظہ حتی یدرک۔ابنا ابوی [1]حاتم والدنیا وابو نعیم عن جابر رضی الله تعالٰی عنہم ھذا مختصر۔ |
آدم زاد اس کام سے غافل ہے جس کے لیے پیدا کیا گیا اورالله تعالٰی فرشتہ بھیجتاہے کہ وقت پہنچنے تك اس کا نگہبان رہتا ہے۔(اسکو ابو حاتم وابوالدنیا کے بیٹوں اورابو نعیم نے حضرت جابر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا،یہ مختصر ہے۔ت) |
حدیث ۲۰۰:صحیح مسلم شریف میں حذیفہ بن اسید رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے۔رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذا مر بالنطفۃ اثنتان واربعون لیلۃ بعث الله الیھا ملکًا فصور ھا وخلق سمعہا وبصرھا وجلدھا ولحمہا و عظامہا [2]۔الحدیث |
جب نطفے پر بیالیس راتیں گزرتی ہیں الله تعالٰی اس کی طرف فرشتہ بھیجتاہے وہ آکر اس کی صورت بناتاہے،کان،آنکھ، کھال،گوشت،ہڈیاں خلق کرتاہے۔ |
انہیں کی دوسری روایت میں ہے:
|
یتسورعلیہا الملک۔قال زھیر حسبتہ قال الذی یخلقہا[3]۔ |
فرشتہ آکر اس پر گرتا ہے،زہیر نے کہا میرے خیال میں حدیث کے لفظ یہ ہیں کہ وہ فرشتہ جو اسے خلق کرتاہے۔ |
[1] حلیۃ الاولیاء ترجمہ ۲۳۵محمد بن علی الباقر دارالکتاب العربی بیروت ۳/۱۹۰،الدرالمنثور بحوالہ ابن ابی الدنیا وابن ابی ھاتم الخ تحت الآیۃ ۵۰/۲۱ داراحیاء لتراث بیروت۷/۵۲۴
[2] صحیح مسلم،کتاب القدر باب کیفیت خلق الآدمی فی بطن امہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۳۳
[3] صحیح مسلم،کتاب القدر باب کیفیت خلق الآدمی فی بطن امہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۳۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع