30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شفادی شفالی۔مسلم[1] عن ام المومنین رضی الله تعالٰی عنہا۔(مسلم نے ام المومنین رضی الله تعالٰی عنہا سے روایت کی۔ت)
حدیث ۱۹۳:جب کفار قریش نے شان اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں اشعار گستاخی بکے،عبدالله بن رواحہ رضی ا لله تعالٰی عنہ کو حکم جواب ہوا،انہوں نے جواب دیا،حضور نے ناکافی پایا،پھر حضرت کعب بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ کو ارشاد ہوا،ان کا جواب بھی پسند خاطر اقدس نہ آیا۔پھر حسان رضی الله تعالٰی عنہ کو ارشادہوا۔انہوں نے کفار کی ہجو کہی۔حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لقد شفیت یا حسان واشتفیت۔ابن عساکر [2]عن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
حسان !تم نے شفادی اورشفالی۔(ابن عساکر نے ابی سلمہ بن عبدالرحمن رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۹۴:حسان رضی الله تعالٰی عنہ ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ام المومنین نے ان کے لئے مسند بچھوائی،عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی الله تعالٰی عنہما نے گزارش کی:آپ انہیں مسند پر بٹھاتی ہیں۔وقد قال ما قال ام المومنین نے فرمایا:
|
انہ کان یجیب عن رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ و سلم ویشفی صدرہ،من اعدآئہٖ۔ابن عساکر[3] عن عطاء ابن ابی رباح۔ |
یہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے جواب دیا کرتے اور رنج اعداء سے سینہ اقدس کو شفاء دیتے(ابن عساکر نے عطاء ابن ابی رباح سے روایت کیا۔ت) |
[1] صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فضائل حسان بن ثابت قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۰۱،تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۱۵۴۶حسان بن ثابت داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۳/۲۸۵
[2] تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۱۵۴۶حسان بن ثابت داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۳/۲۷۸،کنزالعمال بحوالہ کر حدیث ۳۶۹۵۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۳/۳۴۱و۳۴۲
[3] کنز العمال بحوالہ کر حدیث ۳۶۸۵۵مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۳/۳۳۹،تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۱۵۴۶ حسان بن ثابت داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۳/۲۷۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع