دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

تمام منزلہا ئے دو۱ر دراز اونٹوں سے بھری ہوئی تھیں یہاں سے وہاں تك ایك قطار تھی جس کا پہلا اونٹ مدینہ طیبہ میں تھا اور پچھلا مصر میں،سب پر اناج تھا،امیر المومنین نے وہ تمام اونٹ تقسیم فرمادیے ہر گھر کو ایك ایك اونٹ مع اپنے بار کے عطاہوا کہ اناج کھاؤ اوراونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت کھاؤ،چربی کھاؤ،کھال کے جوتے بناؤ،جس کپڑے میں اناج بھرا تھا اسکا لحاف وغیرہ بناؤ۔یوں الله عزوجل نے لوگوں کی مشکل دفع کی،امیر المومنین حمد بجالائے۔

ابن خزیمۃ فی صحیحہ [1] والحاکم فی المستدرك و البیھقی فی السنن عن اسلم مولٰی عمر رضی الله تعالٰی عنہ وابن عبد الحکم واللفظ لہ،عن اللیث بن سعد۔

ابن خزیمہ نے اپنی صحیح میں اورحاکم نے مستدرك میں اور بیہقی نے سنن میں عمر فاروق رضی الله تعالٰی عنہ کے اذاد کردہ غلام اسلم سے،اور ابن عبدالحکم نے لیث بن سعد سے روایت کیا ہے،لفظ ابن عبدالحکم کے ہیں۔(ت)

حدیث ۱۹۰:حضور سید عالم تو سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حضور کے نائب کریم علی مرتضٰی امیر المومین کرم الله الله تعالٰی وجہہ الکریم فرماتے ہیں:

انی لاستحیٖ من الله ان یکون ذنب اعظم من غفری او جھل اعظم من حلمی اوعورۃ لایواریھا ستری اوخلۃ لایسدھا جودی۔ابن عساکر عن جبیر عن الشعبی عن علی کرم الله تعالٰی

بے شك الله عزوجل سے شرم آتی ہے کہ کسی کا گناہ میری صفت مغفرت سے بڑھ جائے وہ گناہ کرے اورمیری مغفرت اس کی بخشش میں تنگی کرے کہ میں نہ بخش سکوں یا کسی کی جہالت میرے علم سے زائد ہوجائے کہ وہ جہل سے پیش آئے اورمیں حلم سے کام نہ لے سکوں یا کسی عیب کسی شرم کی بات کو میرا پردہ نہ چھپائے یا

 


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب الزکٰوۃ دارالفکر بیروت ۱/۴۰۵ السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب قسم الفیئ والغنیمۃ باب یکون للولی الخ دار صادر بیروت ۶/۳۵۵،صحیح ابن خزیمہ باب ذکر الدلیل علی ان العامل الخ حدیث ۲۳۶۸ المکتب الاسلامی بیروت ۴/۶۸،کنز العمال بحوالہ ابن خزیمہ حدیث ۳۵۸۸۹ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۶۰۹ و ۶۱۰،کنز العمال بحوالہ ابن عبدالحکم حدیث ۳۵۹۰۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۶۱۴ و۶۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن