دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

لم یزالوایقتحمون فیہا الٰی یوم القیٰمۃ۔ابن اسعد [1] فی طبقاتہ وابوالقاسم بن بشر ان فی مالیہ عن البخاری مولٰی عمر رضی الله تعالٰی عنہ۔

کہ آپ لوگوں کو جہنم میں گرنے سے روکے ہوئے ہیں جب آپ انتقال فرمائیں گے قیامت تك لوگ نار میں گراکریں گے (وحسبناالله ونعم الوکیل ولا حول ولا قوۃ الا بالله رب عمر الجلیل)(ابن سعد نے اپنی طبقات میں اورابوالقاسم بن بشران نے اپنی امالی میں حضرت عمررضی الله تعالٰی عنہ کے آزاد کردہ غلام سے روایت کیا ہے۔ت)

بھلا دوزخ میں گرنے سے بچانا دفع بلا کا ہے کو ہوا۔

حدیث ۱۸۶:معانی الآثار امام طحاوی میں ہے:حدثنا ابن مرزوق ثنا ازھر السمان عن ابن عون محمد قال قال عمررضی الله تعالٰی عنہ:لنا رقاب الارض [2]۔یعنی امیر المومنین عمر رضی الله تعالٰی عنہ نے فرمایا:زمین کے مالك ہم ہیں۔

حدیث ۱۸۷:

بعث النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الی عثمان یستعینہ فی جیش العسرۃ فبعث الیہ عثمٰن بعشرۃ اٰلاف دینارٍ۔یعنی جب حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے غزوہ تبوك کے لئے لشکر اسلام کو تیاری کا حکم دیا مسلمانوں پر بہت حالت تنگی و عُسرت تھی اس باب میں حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے امیر المومنین عثمان رضی الله تعالٰی عنہ سے استعانت فرمائی ان سے مددچاہی،ذوالنورین رضی الله تعالٰی عنہ نے دس ہزار اشرفیاں حاضر کیں حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:اے عثمٰن ! الله تیری چھپی اورظاہر خطائیں اورآج سے قیامت تك جو کچھ تجھ سے واقع ہو سب کی مغفرت فرمائے،اس کے بعد عثمٰن کو کچھ پرواہ نہیں کوئی عمل کرے۔ابن عدی[3] والدارقطنی و  


 

 



[1] الطبقات الکبرٰی لابن سعد زکر استخلاف عمر رضی الله عنہ دارصادر بیروت ۳/۳۳۲،کنز العمال بحوالہ ابن سعد وابی القاسم بن بشران حدیث ۳۵۷۸۷مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۵۷۰و۵۷۱

[2] شرح معانی الآثار کتاب السیر باب احیاء الارض المیتۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۱۷۶

[3] کنزالعمال بحوالہ عد،قط حدیث ۳۶۱۸۹مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن