30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امیر وذرئیہ طاہرہ اورا [1]الخ۔
اقول:عموم حدیث میں حضرات خلفائے ثلثۃ رضی الله تعالٰی عنہم بھی داخل اورتخصیص کی اصلًا حاجت نہیں کہ ناصر کا منصور سے افضل ہونا کچھ ضرور نہیں،قال الله تعالٰی:
|
" یَنۡصُرُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ؕ "[2]۔ |
مہاجرین الله ورسول کی مدد کرتے ہیں۔ |
وقال الله تعالٰی:
|
" فَاِنَّ اللہَ ہُوَ مَوْلٰىہُ وَ جِبْرِیۡل "[3]۔(الاٰیۃ) |
نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا مددگار الله ہے اورجبریل وابوبکر وعمر وملائکہ علیہم الصلٰوۃ والسلام۔ |
حدیث ۱۸۴:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
ابنتی فاطمۃ حوراء اٰدمیۃ لم تحض ولم تطمث وانام سما ھا فاطمۃ لان الله تعالٰی فطمھا ومحبیہا من النار۔ الخطیب [4]عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
میری صاحبزادی فاطمہ آدمیوں میں حور ہے کہ نجاستوں کے عارضے جو عورت کو ہوتے ہیں ان سے پاك ومنزہ ہے۔الله عزوجل اس نے کا فاطمہ اس لئے نام رکھا کہ اسے اوراس سے محبت رکھنے والوں کو آتش دوزخ سے آزاد فرمادیا۔(خطیب نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
غلامانِ زہرا کو نار سے چھڑایا تو الله عزوجل نے مگر نام حضرت زہرا کا ہے فاطمہ چھڑانے والی آتش جہنم سے،نجات دینے والی۔
صلی الله تعالٰی علٰی ابیہا وعلیہا وبعلہا وابنیہا وبارك وسلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع