دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

عظام یوسف کانت افھم منك حین حکمہا موسٰی فقالت حکمی ان تردنی شابّۃ وادخل معك الجنۃ اوربیشك موسٰی جس نے انہیں یوسف علیہم الصلٰوۃ والسلام کا تابوت بتایا تھا تجھ سے زیادہ دانشمند تھی جبکہ اسے موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے اختیار دیا تھا کہ جو چاہے مانگ لے،اس نے کہا:میں قطعی طور پر یہی مانگتی ہوں کہ آپ میری جو انی واپس کر دیں اور میں آپ کے ساتھ جنت میں جاؤں۔یونہی ہوا کہ وہ ضعیفہ فورًا نوجوان ہوگئی اس کا حسن وجمال واپس آیا اور جنت میں بھی معیت کا وعدہ کلیم کریم نے عطا فرمایا۔ابن حبان[1] والحاکم فی المستدرك مع اختلاف عن ابی موسٰی الاشعری رضی الله تعالٰی عنہ۔حاکم نے کہا:یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔یہاں جوانی بھی موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے پھیر دی۔

حدیث ۱۷۷:کہ موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کو رب عزوجل نے وحی بھیجی:

یا موسٰی کن للفقراء کنزًا وللضعیف حصنًا و للمستجیر غیثًا۔ابن النجار عن انس رضی الله تعالٰی عنہ عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قال اوحی الله تعالٰی الی موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام فذکرہ فی حدیث طویل[2]۔

اے موسٰی!فقیروں کے لئے خزانہ ہوجا اورکمزور کے لیے قلعہ اورپناہ مانگنے والے کے لیے فریاد رس۔(ابن النجار نے حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ سے انہوں نے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے فرمایا:الله تعالٰی نے موسٰی علیہ الصلٰوۃ و السلام کو وحی فرمائی پھر طویل حدیث میں اس کا ذکر کیا۔ت)

وہابیہ کے طور پر اس حدیث کا حاصل یہ ہوگا کہ اے موسٰی!تو خدا ہوجا کہ جب یہ خاص شان الوہیت ہیں اور ان باتوں میں بڑے چھوٹے سب برابر ہیں اوریکساں عاجز تو موسٰی علیہ الصلوۃ والسلام کو ان باتوں کا حکم ضرور خدا بن جانے کا حکم ہے۔ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظیم۔


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب التفسیر سورۃ الشعراء دارالفکر بیروت ۲/۴۰۴،اتحاف السادۃ المتقین بحوالہ ابن حبان والحاکم کتاب آفات اللسان الخ دارالفکر بیروت ۷/۵۰۹

[2] کنزالعمال بحوالہ ابن النجار عن انس حدیث ۱۶۶۶۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶/۴۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن