30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں استرا لئے نمودارہوئے اوناك جڑسے اڑالی کہ مردك تو خدا کے محبوبوں اورہمارے دین کے پیشواؤں کو بر اکہے گا اورہم سے مدد چاہے گا،اب مؤذن صاحب درد کے مارے شرم وذلت سے گورکنارے کسی کو نے میں سرك رہے۔مومنین آئے نمازیں پڑھتے اورکہتے جاتے ہیں آج قبلہ وکعبہ تشریف نہ لائے۔جناب قبلہ بولیں تو کیا بولیں،جب اجالا ہوا ارے حضرت قبلہ تویہ پڑے ہیں،قبلہ!خیر ہے ؟(روکر)خیر کیا ہے آج وہ تینوں دشمن آپڑے تھے مارتے مارتے کچومر نکال گئے تمہارا دیکھنا مقدر میں تھا کہ سانس باقی ہے۔قبلہ!پھر آپ نے حضرت مولٰی کو کیوں نہ یاد فرمایا ؟جب کئی بار یہی کہے گئے توآخر جھنجھلا کر ناك پر سے رومال پھینك دیا کہ یہ کوتك تو انہیں کے ہیں دشمن تو مارہی کرچھوڑگئے تھے انہوں نے تو جڑسے پونچھ لی ؎
مازیاراں چشم یاری داشتیم خود غلط بودانچہ ماپنداشتیم[1]
(ہم نے دوستوں سے مدد کی امید رکھی،جو ہم نے گمان کیا وہ خود غلط تھا۔ت)
واستغفروا الله العظیم ولا حول ولا قوۃ الا بالله العزیز الحکیم۔
سابعًا:پچھلافقرہ تو قیامت کا پہلا صور ہے فاعطاھا موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے پیرزن کو وہ جنت عالیہ عطافرمادی۔والحمدلله رب العالمین۔
مسلمانو!دیکھا تم نے کہ الله اوراس کے مرسلین کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام وہابیت کے شرك کا کیا کی برا دن لگاتے ہیں کہ بیچارے کو اسفل السافلین میں بھی پناہ نہیں ملتی " کَذٰلِکَ الْعَذَابُ ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ ۘ لَوْ کَانُوۡا یَعْلَمُوۡنَ ﴿۳۳﴾٪ "[2]۔(مار ایسی ہوتی ہے اوربیشك آخرت کی مار سب سے بڑی،کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے۔ت)
حدیث ۱۷۶:کہ حضو رسید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہوازن کی غنیمتیں حنین میں تقسیم فرما رہے تھے ایك شخص نے کھڑے ہوکر عرض کی:یارسول اللہ!حضور نے مجھ سے کچھ وعدہ فرمایا تھا۔ارشاد ہوا:صدقت فاحتکم ما شئت تو نے سچ کہا اچھا جو جی میں آئے گا حکم لگا دے۔عرض کی:اسی دنبے اوران کا چرانے والا غلام عطاہو۔سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:یہ تجھے عطا ہوا اور تو نے بہت تھوڑی چیز مانگی ولصاحبۃ موسی التی دلتہ علی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع