دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نعش مبارك کو ساتھ لے کر دریا سے عبور فرماگئے [1]۔

اقول:وبالله التوفیق،بحمدہٖ تعالٰی اس حدیث نفیس کا ایك ایك حرف جان وہابیت پر کوکب شہابی ہے۔

اولًا:حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا اعرابی سے ارشاد کہ ''جو جی میں آئے مانگ لے۔''حدیث ربیعہ رضی الله تعالٰی عنہ میں تو اطلاق ہی تھا جس سے علمائے کرام نے عموم مستفاد کیا یہاں صراحۃً خود ارشاد اقدس میں عموم موجود کہ جو دل میں آئے مانگ لے ہم سب کچھ عطافرمانے کا اختیار رکھتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وبارك علیہ وعلٰی اٰلہ قدرجودہٖ ونوالہ ونعمد وافضالہٖ(الله تعالٰی درود وسلام اوربرکت نازل فرمائے آپ پر اور آپ کی آل پر آپ کے جو دوسخا اورانعام واکرام کے مطابق۔ت)

ثانیًا:یہ ارشاد سن کر مولی علی وغیرہ صحابہ حاضرین رضی الله تعالٰی عنہم کا غبطہ کہ کاش یہ عام انعام کا ارشاد اکرام ہمین نصیب ہوتا حضور تو اسے اختیار عطافرماہی چکے اب یہ حضور سے جنت مانگے گا۔معلوم ہواکہ بحمدالله تعالٰی صحابہ کرام کا یہی اعتقاد تھا کہ حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ہاتھ الله عزوجل کے تما م خزائن رحمت دنیا وآخرت کی ہر نعمت پر پہنچتا ہے یہاں تك کہ سب سے اعلٰی نعمت یعنی جنت جسے چاہیں بخش دیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

ثالثًا:خود حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا اس وقت اس اعرابی کے قصور ہمت پر تعجب کہ ہم نے اختیار عام دیا اورہم سے حطام دنیا مانگنے بیٹھا پیر زن اسرائیلیہ کی طرح جنت نہ صرف جنت بَلکہ جنت میں اعلٰی سے اعلٰی درجہ مانگتا تو ہم زبان دے ہی چکے تھے اورسب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے وہی اسے عطافرمادیتے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

رابعًا:ان بڑی بی پر الله عزوجل کے بےشمار رحمتیں بھلا انہوں نے موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کو خدائی کا رخانہ کا مختار جان کر جنت اورجنت میں بھی ایسے اعلٰی درجے عطا کردینے پر قادر مان کر شرك کیا تو موسٰی کلیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم کو کیا ہو اکہ یہ با آں شان غضب وجلا اس شرك پر انکار نہیں فرماتے اس کے سوال پر کیوں نہیں کہتے کہ میں نے جو اقرار کیا تھا تو ان چیزوں کا جو  


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ طس والخرائطی الخ حدیث ۴۸۹۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۲/۱۷۔۶۱۶،المعجم الاوسط عن علی رضی الله تعالٰی عنہ ۷۷۶۳ مکتبۃ المعارف ریاض ۸/۳۷۶و۳۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن