دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ایك روز ایك اعرابی نے حاضر ہوکر سوال کیاحضور خاموش رہے،پھر سوال کیاسکوت فرمایا،پھر سوال کیا اس پر حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے جھڑکنے کے انداز سے فرمایا:سل ما شئت یا اعرابی!اے اعرابی!جو تیرا جی چاہے ہم سے مانگ۔

مولٰی علی کرم الله تعالٰی وجہہ،فرماتے ہیں:فغبطناہ فقلنا الاٰن یسأل الجنۃ یہ حال دیکھ کر(کہ حضور خلیفۃ الله الاعظم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمادیا ہے جو دل میں آئے مانگ لے)ہمیں اس اعرابی پر رشك آیا ہم نے اپنے جی میں کہا اب یہ حضور سے جنت مانگے گا،اعرابی نے کہا تو کیا کہا کہ میں حضور سے سواری کا اونٹ مانگتاہوں۔فرمایا:عطا ہوا۔عرض کی:حضو سے زادراہ مانگتاہوں۔فرمایا:عطاہوا۔ہمیں اس کے ان سوالوں پر تعجب آیا۔سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:کتنا فرق ہے اس اعربی کی مانگ اوربنی اسرائیل کی ایك پیرزن کے سوال میں۔پھرحضو رنے اس کا ذکر ارشاد فرمایا کہ جب موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کو دریا میں اترنے کا حکم ہوا کناردریا تك پہنچے سواری کے جانوروں کے منہ الله عزوجل نے پھیر دیے کہ خود واپس پلٹ آئے، موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے عرض کی:الٰہی!یہ کیا حال ہے ؟ارشاد ہوا:تم قبر یوسف(علیہ الصلٰوۃ والسلام)کے پاس ہو ان کا جسم مبارك اپنے ساتھ لے لو۔حضرت موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کو قبر کا پتہ معلوم نہ تھا فرمایا:اگر تم میں کوئی جانتا ہوتو شاید بنی اسرائیل کی پیرزن کو معلوم ہو،اس کے پاس آدمی بھیجا کہ تجھے یوسف علیہ الصلٰوۃ والسلام کی قبر معلوم ہے ؟کہا:ہاں۔ فرمایا:تو مجھے بتادے۔عرض کی:لاوالله حتی تعطینی ما اسئلك خدا کی قسم میں نہ بتاؤں گی یہاں تك کہ میں جو کچھ آپ سے مانگوں آپ مجھے عطافرمادیں۔فرمایا:ذٰلك لك تیری عرض قبول ہے۔قالت فانی اسئلك ان اکون معك فی الدرجۃ التی تکون فیہا فی الجنۃ پیرزن نے عرض کی:تو میں حضور سے یہ مانگتی ہوں کہ جنت میں آپ کے ساتھ ہوں اس درجے میں جس درجے میں آپ ہوں گے۔قال سلی الجنۃ موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا:جنت مانگ لے،یعنی تجھے یہی کافی ہے اتنا بڑا سوال نہ کر۔قالت لا والله الا ان اکون معك پیرزن نے کہا:خدا کی قسم میں نہ مانوں گی مگر یہی کہ آپ کے ساتھ ہوں۔فجعل موسٰی یرد دھا فاوحی الله ان اعطھا ذٰلك فانہ،لن ینقصك شیئًا فاعطاھا موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام اس سے یہی رد وبدل کرتے رہے۔الله عزوجل نے وحی بھیجی موسٰی!وہ جو مانگ رہی ہے تم اسے وہی عطاکردو کہ اس میں تمھاراکچھ نقصان نہیں،موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے جنت میں اسے اپنی رفاقت عطا فرمادی،اس نے یوسف علیہ الصلٰوۃ والسلام کی قبر بتادی،


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن